بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

ٹیچر کیلئے غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ لینا


سوال

 ایک اردو کا ٹیچر ہے ۔ چونکہ اس کا گھر سکول سے کافی دور ہے  اس وجہ سے وہ اتوار کو گھر نہیں آسکتا۔بلکہ وہ مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ بعد گھر آتا ہے ۔ غیر حاضری کے دوران اس کا کام دوسرا ٹیچر کرتا ہے۔ تو کیا اردو کے اس ٹیچر کیلئے غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ لینا جائز ہے؟ اس کا کہنا ہے کہ محکمہ نے جو کام مجھے سونپا ہے وہ رکا نہیں بلکہ دوسرے ٹیچر نے کیا ہے۔جیسے درزی خود سلائی نہیں کرتا بلکہ شاگرد سے کرواتا ہے تو بھی اسے سلائی ملتی ہے۔

 

جواب

           واضح رہے کہ  وہ اجیر جو کسی خاص مدت کے اندر اپنی خدمات سپرد کر کے اجرت کا مستحق بنتا ہے اجیر خاص کہلاتا ہے۔   اجیر خاص کی ذمہ داری ہےکہ وہ مقررہ مدت میں اپنے آپ کو ذمہ داری کے لیے حوالہ کرے اور اس دوران کسی  اور کام میں مشغول نہ ہوورنہ وہ  تنخواہ کا مستحق نہیں ہو گا اسی طرح اس کو  یہ اختیار حاصل  نہیں کہ کسی اور شخص کواپنی  ڈیوٹی سر انجام دینے  پر مقرر کر لے۔

         صورت مسؤلہ کے مطابق سرکاری  ٹیچر اس وقت تنخواہ لینے کا مستحق ہوتا ہے، جب خود اپنی  ڈیوٹی  مقرر کردہ اوقات میں پوری  کرے،چنانچہ کسی ٹیچر کے لیے    اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو  مقرر کرنا جائز نہیں ۔ تاہم حکومتی قوانین کے مطابق   ملازمین کو جس مقدار میں چھٹیوں کی اجازت ہوتی ہے اگر حسبِ ضابطہ اسی مقدار میں چھٹیاں کرے تو ان چھٹیوں کے ایام کی تنخواہ لے سکتا ہے، لیکن اگر مقررہ مقدار سے زائد غیر حاضر رہتا ہے تو ان ایام کی تنخواہ لینا جائز نہیں گا۔

 

وَالْخَاصُّ الذي يَسْتَحِقُّ الْأُجْرَةَ بِتَسْلِيمِ نَفْسِهِ في الْمُدَّةِ , وَإِنْ لم يَعْمَلْ۔ (تبيين الحقائق، باب الخلع، ج5،ص134)

إذااستأجررجلايوماليعمل كذافعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدةولايشتغل بشیء (الفتاوى الھندیة ،كتاب الاجاره الباب الثالث،ج:4،ص:247)

الأجيرالذي استؤجرعلى أن يعمل بنفسه ليس له أن يستعمل غيره(دررالحكام شرح مجلة الأحكام،المادة:571،ج:1،ص:5619)


فتویٰ نمبر : 2989/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں