بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

گھڑی کے ڈائل پرمچھلی کی تصویر کے ساتھ نماز پڑھنا


سوال

اگر گھڑی کے ڈائل میں مچھلی کی تصویر ہو تو کیا اس کو پہن کرنماز پڑھنا جائز ہوگا ؟

جواب

           واضح رہے کہ جس چیز پر جان دار کی تصویر ہو چاہے سامنے ہو یا دائیں بائیں  اور واضح نظر آتی ہو تو اسے پہن کر  نماز پڑھنا مکروہ ہوگا ،البتہ اگر تصویر چھپی ہو اور نظر نہ آتی ہو تو نماز بلا کراہت جائز ہوگی۔

           صورت مسؤلہ کے مطابق  اگر گھڑی کے ڈائل میں مچھلی کی تصویر واضح نظر آتی ہو تو اس کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہوگا اور اگر بہت چھوٹی ہونے کی وجہ سے واضح طور پر نظر نہ آتی ہو  یا کپڑے کے نیچے چھپی ہو تو  نماز  بلا کراہت جائز ہوگی۔

 

ويكره أن يصلي وبين يديه أو فوق رأسه أو على يمينه أو على يساره أو في ثوبه تصاوير۔۔۔ وهذا إذا كانت الصورة كبيرة تبدو للناظر من غير تكلف. كذا في فتاوى قاضي خان ولو كانت صغيرة بحيث لا تبدو للناظر إلا بتأمل لا يكره۔(الفتاوی الهندية،كتاب الصلاة،باب في مكروهات الصلاة ،ج1،ص:166)

لا يكره (لو كانت تحت قدميه أو في يده لأنها مستورة بثيابه أو على خاتمه بنقش غير مستبين.(الدر المختار علی صدر رد المحتار ،كتاب الصلاة ، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها ،ج4 ،ص418 )


فتویٰ نمبر :

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں