بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
لقطہ کے جانور سے فقیر کی قربانی کا حکم
سوال
زید کے گھر میں ایک بکرا کسی اور کا آیا ایک سال مکمل ہوگیا اور زید نے اس کی خوب تشہیر کی لیکن مالک معلوم نہ ہوسکا،اب زید چاہتا ہے کہ یہ بکرا اپنے غریب بھائی کو دے دیں،اور اس کا ایک ریٹ مقرر کرے کہ جب اس کا مالک آئے گاتو میں اس کو اتنے پیسے دونگا تو یہ غریب بھائی اس بکرےکی قربانی کرسکتا ہے یا نہیں،اور یہ قربانی درست ہے یا نہیں؟ایک مفتی صاحب کا کہنا ہےکہ اگر یہ بکرا پنے بھائی کو مفت میں دے دیں تو یہ جانور جس کا ہے اس کو قربانی کا ثواب مل جائے گا،مفتی صاحب ان دونوں صورتوں کی شریعت کی رو سے وضاحت فرمائیں؟
جواب
راستہ میں یا کسی اور جگہ پر کوئی چیز پڑی ہوئی یا پالتو جانور ملے اور اس کا مالک معلوم نہ ہوتو اسے لقطہ کہتے ہیں،لقطہ کا حکم یہ ہےکہ لقطہ کی نوعیت دیکھ کر اس کی تشہیر کی جائےجب اتنا وقت گزر جائےکہ لقطہ اٹھانے والے کا غالب گمان ہو جائےکہ اب مالک اس کی تلاش نہیں کرے گاتو لقطہ اٹھانے والا اس کو خوداستعمال کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ فقیر ہو،اگر خود مالدار ہوتو پھر کسی فقیر کو مالک کی طرف سے صدقہ کی نیت سے دے دے،لیکن صدقہ کرنے کے بعد اگرمالک آجائے ،اور وہ صدقہ پر راضی نہ ہو،اور ضمان کا مطالبہ کرےتو تاوان ادا کرنا ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی زید نے ایک سال تک بکرے کی تشہیر کی ہے ،اور اس کا مالک معلوم نہیں ہوسکا ہےتو اپنے غریب بھائی کو مالک کی طرف سے صدقہ کی نیت سے دے سکتا ہے،اگر غریب بھائی چاہے تو اس کی قربانی بھی کر سکتا ہے،اور قربانی کا ثواب اس غریب بھائی کو ملے گاکیونکہ جب جانور اس کو دیا جائے تو وہ اس کا مالک بن جائے گا،تا ہم اگر بکرے کا مالک آجائے،اور وہ صدقہ پر راضی نہ ہو بلکہ ضمان کا مطالبہ کرےتو اگر ابھی تک بکرا زندہ ہو تو اس سے لے سکتا ہے،اور اگر بکرا نہ ہو توزید اس بکرے کی قیمت دینے کا پابند ہوگا۔
وإذا رفع اللقطة يعرفها فيقول: التقطت لقطة، أو وجدت ضالة، أو عندي شيء فمن سمعتموه يطلب دلوه علي، كذا في فتاوى قاضي خان. ويعرف الملتقط اللقطة في الأسواق والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعد ذلك هو الصحيح، كذا في مجمع البحرين ولقطة الحل والحرم سواء، كذا في خزانة المفتين، ثم بعد تعريف المدة المذكورة الملتقط مخير بين أن يحفظها حسبة وبين أن يتصدق بها فإن جاء صاحبها فأمضى الصدقة يكون له ثوابها وإن لم يمضها ضمن الملتقط أو المسكين إن شاء لو هلكت في يده فإن ضمن الملتقط لا يرجع على الفقير وإن ضمن الفقير لا يرجع علىالملتقط وإن كانت اللقطة في يد الملتقط أو المسكين قائمة أخذها منه، كذا في شرح مجمع البحرين۔(الفتاوى الهنديه،كتاب اللقطة،ج:2۔ص:299).
إن شاء أمضى الصدقة وله ثواها لأن التصدق وإن حصل بإذن الشرع لم يحصل بإذنه فتيوقف على إجازته والملك يثبت للفقير قبل الإجازة فلا يتوقف على قيام المحل بخلاف بيع الفضولي لثبوته بعد الإجازة فيه،(الهدايه شرح بداية المبتدي،كتاب اللقطه،ج:4،ص:339)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں