بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 16/08/2026 |
دارالافتاء
پھوپھی اور ماموں کے مابین حق ولایت کے حقدار کی تعین
سوال
میری پھوپھی کی بیٹی ہےجوکے بالغہ ہے اور اس کے والدین اور داداوغیر ہ سب فوت ہو چکے ہیں صرف دو ماموں اور ایک پھوپھی زندہ ہے۔ اس لڑکی کی شادی و غیرہ جیسے مسائل کے حقدار کون ہیں ؟ ماموں یا پھو پھی اور شرعااس کی رہائش کس کے ذمےہو گی؟
جواب
لڑکی جب عاقلہ بالغہ ہو ، تو نکاح وغیرہ کے معاملات میں خود مختار ہوتی ہے ۔ وہ جس کو بھی اپنے نکاح کرانے کااختیار دے ، وہ اس کا نکاح کروا سکتا ہے ۔ تا ہم جوان لڑکی کے لیے اولیا کی رضامندی کے مطابق نکاح کرنا بہتر اور مستحسن ہے ۔ نکاح میں ولی عصبہ بنفسہ ہوتے ہیں، یعنی باپ، بیٹا، بھائی اور چچاو غیرہ، پھر ان میں سے قریب کے ہوتے ہوئے بعید کو ولایت نہیں رہتی۔
صورت مسئولہ میں اس بالغہ لڑکی کو اپنے نکاح کرانے کا اختیار خود حاصل ہے ۔ کوئی بھی فرد اس پر زبر دستی نہیں کر سکتا۔ البتہ اگر لڑکی کے اولیا فوت ہو گئے ہوں تو خاندان کے دیگر افراد کے مشورے سے نکاح کر نازیادہ بہتر ہے ۔ نیزرہائش اختیار کرنے میں بھی یہ لڑکی خود مختار ہے ، جہاں رہنا چاہتی ہے رہ سکتی ہے اور خرچ اس کے اپنے مال سے ہو گا۔
ولا تجبر بكر بالغة على النكاح(البحرالرائق شرح كنزالدقائق كتاب النکاح، باب الأولياء والأکفاء في النكاح،ج:3 ص:318)
الولي في النكاح العصبة بنفسه(ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب النكاح، باب الولي،ج:3 ص:5)
(ولاية ندب) أي يستحب للمرأة تفويض أمرها إلى وليها كي لا تنسب إلى الوقاحة "ردالمحتارعلى الدر المختار، كتاب النكاح، باب الولی،ج:3 ص: 55
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں