بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 12/08/2026

دارالافتاء

 

نکا ح کے بعدرخصتی سے پہلے بیوی سے سلام یا ملا قا ت کرنا


سوال

 ایک شخص  کا نکاح  ہو چکا ہومگر ابھی رخصتی  نہیں ہوئی ،  کیا نکاح کے بعد رخصتی سے قبل منکوحہ سے ملاقات یا  سلام وغیرہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

جواب

                 واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی روسے  نکا ح کرنے کے بعد لڑکا اور لڑکی  ایک دوسرے کے لیے حلال ہو جاتے ہیں۔لہذا اگر لڑکا، لڑکی کا شرعی اصولوں کے مطابق نکا ح ہوا ہو یعنی دو گواہوں  کی موجودگی  میں باقاعدہ ایجاب و قبول ہو چکا ہو تو دونوں کی آپس میں ملاقات اور  سلام کرنے میں شرعاً کوئی قبا حت نہیں۔البتہ جس علاقہ میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل میاں بیوی کی ملاقات   کو معیوب سمجھا جاتا ہو تو عزت و ناموس کے تحفظ کی خاطر ملاقات سے گریز کرنا چاہیے۔  کیونکہ بسا اوقات  ایسے افعال  معاشرے میں خاندان کی بد نامی کے ساتھ ساتھ  فساد کا  با عث بن جا تے ہیں،اس لیےحتی الوسع اس سے گریز کرنا  ضروری ہے۔

 

(هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي ‌حل ‌استمتاع الرجل۔( الدرالمختارعلی صدر ردالمحتار،كتاب النكاح ،ج 4 ، ص59)


فتویٰ نمبر : 6353/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں