بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

فرض اور نفل نماز میں تکرار آیت کا حکم


سوال

فرض اور نفل نماز میں کسی آیت کی تکرار کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

          واضح رہے کہ نفل نماز میں  قصدا ًوعمداً کسی آیت کے تکرار سےنماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا  چا ہے  کم ہو یا زیادہ  اور فرض نماز میں  کسی آیت کو با ر بار دہرانا  بغیر کسی عذر  کے مکروہ ہے ،تاہم  عذر مثلا نسیان کی وجہ سے ایسا کرنے ميں كوئی حرج نہیں ہے۔   

 

وإذا كرر آية واحدة مرارا فإن كان في التطوع الذي يصلي وحده فذلك غير مكروه وإن كان في الصلاة المفروضة فهو مكروه في حالة الاختيار وأما في حالة العذر والنسيان فلا بأس. هكذا في المحيط.(الفتاوی الهندية ،كتاب الصلاة ،الفصل الثاني فی ما يكره فی الصلاة و مالا يكره،ج:1،ص:166 )


فتویٰ نمبر : 9105/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں