بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
وكيل كا بغير كسی تعیین كے خريداری كرنا
سوال
ازید،عمرو اور بکر تینوں بھائیوں نے باہمی مشاورت سے تین چھوٹے جانور قربانی کے لئے خریدنے کا ارادہ کیا،اور تینوں نے اپنے اپنے حصے کے پچیس/25 ہزار روپیہ زید کو دیکر وکیل بنا کر منڈی بھیج دیا،زید (وکیل)نے تین جانور خریدے،اور اپنے لئے ایک جانور متعین کر دیا،اور باقی دونوں کو بغیر تعین گاڑی میں لیکر گھر کی طرف روانہ کیا،راستہ میں ایک جانور ان دو میں سے گاڑی سے گر مر گیا تواس صورت میں جو ایک جانور رہ گیاہے یہ کس کو ملے گا؟
جواب
فقہاے کرام لکھتے ہیں کہ اگر چند افراد مل کر اپنے لئے الگ الگ جانور خرید لیں جو ظاہری جسم و صورت میں یکساں ہوں ،جس کی وجہ سے ان میں تعیین کرنا مشکل ہو،اور ان کو ایک جگہ پر باندھ لیں پھر ان میں سے ایک جانور مر جائے،اور یہ معلوم نہ ہو پا رہا ہوکہ مرنے والا جانور کس کی ملکیت میں ہےتو باقی ماندہ جانور کو فروخت کر دیا جائے گا،اور ان پیسوں سے اتنےہی جانور خرید لئےجائیں جتنے افراد ہوں،پھر ان میں سے ہر ایک اپنے دوسرے ساتھیوں کو ان میں سے ہر ایک جانورذبح کرنے کاوکیل بنا دے،اور گوشت کے استعمال کی بھی اجازت دے دے ،اس طرح سب کی قربانی ہو جائےگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق چونکہ وکیل نے اپنے لئے جانور متعین کیا ہے،اور باقی دو جانور اپنے دو بھائیوں کی نیت سے خریدے ہیں تا ہم ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک ایک جانور کی تعیین نہیں کی ہےتو بظاہر یہ صورت فقہاے کرام کے ذکر کردہ مذکورہ بالا صورت کی طرح ہے ،لہذا تعین کرنے سے پہلے جب ان میں سے ایک جانور مر گیا، تو اس جانور کو فروخت کرکے ان پیسوں سے دو نئے جانور خرید لئے جائیں اور ان میں سے ہر ایک اپنے دوسرے بھائی کو ذبح کرنےکا وکیل بنا دے،اورگوشت کے استعمال کی بھی اجازت دے دے،اس طرح دونوں بھائیوں کی طرف سے قربانی ہو جائےگی۔
وفي مجموع النوازل أربعة نفر اشترى كل واحد منهم شاة ولبنها وسمنها واحد فحبسوها في بيت فلما أصبحوا وجدوا واحدة منها ميتة ولا يدرى لمن هي، فإنها تباع هذه الأغنام جملة ويشترى بقيمتها أربع شياه لكل واحد منهم شاة، ثم يؤكل كل واحد منهم صاحبه بذبح كل واحدة منها ويحلل كل واحد منهم صاحبه لتجوز عن الأضحية(تكملة البحر الرائق للطوري،كتاب الأضحية،ج:8،ص:328)
"المال الذي قبضه الوكيل بالبيع والشراء وابقاء الدين واستيفائه وقبض العين من جهة الوكاله في حكم الوديعة في يده فاذا تلف بلا تعد ولا تقصير لا يلزم الضمان والمال الذي في يد الرسول من جهة الرسالة ايضا في حكم الوديعة"(شرح المجلة ،كتاب الوكالة،الفصل الاول في بيان احكام الوكالةالعمومية،المادة:1463،ج:4،ص:432)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں