بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/08/2026

دارالافتاء

 

باپ کے ترکہ میں بیٹےکی ذاتی زمین کا شامل ہونا


سوال

اگرکوئی بیٹاباپ کی زندگی میں اپنی ذاتی کمائی کی رقم سےکچھ زمین خریدکراپنےاوراپنےبھائی کےنام انتقال کردے،توباپ کی وفات کےبعدوہ زمین باپ کی میراث ہوگی،یاجس کےنام انتقال ہے،اسی کی ملکیت شمارہوگی؟

جواب

              واضح رہےکہ کسی شخص کی ذاتی کمائی،اس کی ملکیت شمارہوتی ہے،لہذااس ذاتی کمائی میں اس کےساتھ باپ،بہن بھائی وغیرہ شریک نہیں ہوتے۔

                صورتِ مسؤلہ کےمطابق اگرکسی بیٹےنےباپ کی زندگی میں اپنی ذاتی کمائی کی رقم سےکچھ زمین خریدکراپنےاوراپنےبھائی کےنام اس کاانتقال کیاہو،توباپ کی وفات کےبعدیہ زمین بیٹےکی ذاتی ملکیت شمارہوکرباپ کی میراث نہیں ہوگی۔

 

التركة في الاصطلاح:ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الفرائض،ج10ص 493)

لولم یکن للأب عمل،ولاکسب،بل العمل والکسب للابن،یکون المال المتحصل للابن خاصة.(شرح المجلةلخالدالأتاسی،الباب السادس فی بیان شرکة العقد،الفصل السادس فی حق شرکةالعنان،المادۃ:1398،ج4ص320)


فتویٰ نمبر : 4888/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں