بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
نا فرمان بیوی کو طلاق دینا
سوال
اگر مياں بيوى میں مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر ناچاقی ہو جائے۔ ۱۔بیوی انتہائی نافرمان، ضدّی، بد خو، بد اخلاق ہو اور ناقابلِ اصلاح ہو۔۲۔ بیوی انتہائی ناقابلِ بھروسہ ہو اور شوہر کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہو، شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلتی ہو۔۳۔شوہر کو اس سے جانی اور مالی خطرات لاحق ہوں۔تو اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں شوہر بیوی کو طلاق دینے میں حق بجانب ہو گا۔
جواب
واضح رہے کہ زوجین کے مابین اگر نباہ نہ ہو سکے ، اوربیوی شوہر کی نافرمان ہو جس کی وجہ سے اختلاف اور ناراضگی پیدا ہو۔توایسی صورت حال میں دونوں کے مابین مصالحت کے لیے طریقہ یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کے رشتےداروں میں سے ایک ایک سمجھدار آدمی کو بیچ میں ڈال کر صلح کی کوشش کی جائے، اگر اس سے اصلاح ہو جائےتو طلاق کا اقدام نہیں کر نا چا ہیے ، لیکن اگر اصلاح کی کوئی امید باقی نہ رہے تو پھر ایسی ناگزیر صورت حال میں شریعت نے شوہر کو طلاق دینے کا اختیار دیا ہے ۔
صورت مسئولہ میں اگر واقعتاً شوہر نے اصلاح کے ممکنہ طریقے استعمال کیے ہوں ، لیکن بیوی پھر بھی نافرمان ہو اور حدود اللہ کی رعایت کے ساتھ زندگی نہ گزار رہی ہو تو ایسی صورت میں شوہر طلاق دے سکتا ہے۔ طلاق کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی کو ایسے طہر ( پاکی کی حالت) میں صریح لفظ کے ساتھ صرف ایک طلاق دی جائے جس میں شوہر نے جماع نہ کیا ہو ، پھر طلاق دینے کے بعد اس کو تین حیض گزرنے تک چھوڑ دے جس سے عدت ختم ہو کر وہ شوہر کے نکاح سے نکل جائے گی۔ اور ایک طلاق بائن ہو جائے گی، لہٰذا آئندہ اگر دونوں دوبارہ رشتہ ازدواج قائم کرنا چاہیں تو نیا نکاح کر لیں گے۔
قال اللہ تعالی:وَ اِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَااِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَااِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا(النساء:35)
أحسن الطلاق في ذوات القرء أن يطلقها طلقة واحدة رجعية في طهر لا جماع فيه ولا طلاق ولا في حيضة طلاق ولا جماع ويتركها حتى تنقضي عدتها ثلاث حيضات إن كانت حرة۔(بدائع الصنائع،كتاب الطلاق،ج4، ص186)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں