بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
ٹیکس سے بچنے کی تدبیر کرنا
سوال
آج کل مال مویشی کے منڈی میں جانور کا سودا طے کرنے کے بعد مشتری بائع سے کہتا ہے،کہ یہ جانور کسی طریقے سے منڈی سے باہر نکال دیں،تاکہ میں ٹیکس سے بچ جاؤں،شرعا اس طرح جانور کو بغیر ٹیکس کے منڈی سے باہر نکالنا کیسا ہے؟اس مسئلہ میں زید کا مؤقف یہ ہے کہ بائع اور مشتری کا یہ فعل ناجائز ہےاس کی وجہ سے قربانی کے ثواب پر بھی اثر پڑتا ہے،اور قیامت کے دن اس رقم کے بارے میں پوچھ ہوگی،جبکہ بکر کا مؤقف یہ ہےکہ ان دونوں حضرات کےاس فعل سے قربانی کے ثواب پر کچھ اثر نہیں پڑتا ہے،اور نہ قیامت کےدن اس پر کوئی مؤاخذہ ہوگا،کیونکہ منڈی میں صرف سودا طے ہوا ہے،اور باقاعدہ عقد بین البائع والمشتری منڈی سے باہر ہوا ہے جمہور فقہاے احناف کے نزدیک ان دونوں میں سے کس کا مؤقف درست ہے؟
جواب
مویشیوں کی منڈی جو اکثر سرکاری زمین پر ہوتی ہے حکومت اس میں پانی ،سایہ اور حفاظت وغیرہ مختلف سہولیات کا انتظام کرتی ہے،اور اس کے بدلے حکومت تاجروں سے ٹیکس لیتی ہے وہ اجرت کے حکم میں داخل ہو کر اس کا لینا جائز ہے،اور ایسے تمام جائز امور میں حکومت کی فرمانبرداری ضروری ہے، البتہ اگرمشتری نے منڈی کے اندرجانور دیکھا ہو اورپسند بھی آیا ہولیکن کسی وجہ سے مشتری اور بائع کے درمیان اتفاق نہ ہو،اور وہی جانور مشتری منڈی سے باہر دیکھ لے اوربیع پر بائع اور مشتری کا اتفاق بھی آجائے تو اس صورت میں ٹیکس نہ دینے سے حکومت کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
صورت مسئولہ میں اگر باقاعدہ عقد منڈی کے اندر ہوا ہو،اور صرف حوالگی باہر ہوئی ہو،تو اس صورت میں ٹیکس دینا ضروری ہے،البتہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے بیع ناجائز نہیں ہوتی،اور نہ ہی قربانی پر کوئی اثر پڑتا ہے۔
(وأما بيان) (أنواعها) فنقول إنها نوعان: نوع يرد على منافع الأعيان كاستئجار الدور والأراضي۔(الفتاوی الهندية، الباب الاول في بيان تفسيرالإجارة و أركانها، ج:1، ص:411)
(قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته ۔۔۔ وفي ط عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة۔ (الدرالمختار مع رد المحتار، مطلب طاعة الإمام واجبة، ج:5، ص: 422)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں