بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

منزل کی طرف مختصرراستےپرسفرکرنے کی صورت میں قصر کا حکم


سوال

اگرکوئی شخص کسی ایک جگہ سفرپرجارہاہو،جہاں جانےکےلیےدوراستےہوں۔ایک طویل کہ اس سےسفرِ شرعی کی مقدارپوری ہوتی ہو،اور دوسرا راستہ مختصرہو،جس سےسفرِ شرعی کی مقدارپوری نہ ہوتی ہو،تواب یہ شخص جب اس منزل تک اس مختصرراستےسےجائےگا،توقصرکرےگایااتمام کرےگا؟

جواب

               جب ایک جگہ سےدوسری جگہ جانےکےلیےدوراستےہوں۔ایک طویل کہ اس سےسفرکرکےمسافتِ شرعی پوری ہوتی ہو،اوردوسراراستہ سفرِ شرعی کی مقدارسےکم ہو،توجب کوئی شخص طویل راستےسےجائےگا،توسفرِ شرعی کی مقدارپوری ہونےکی بناپرنمازمیں قصرکرےگا،اوراگرمختصرراستےسےجائےگا،توسفرِ شرعی کی مقدارپوری نہ ہونےکی بناپراتمام کرےگا۔

 

فإذا قصد بلدة وإلى مقصده طريقان أحدهما مسيرة ثلاثة أيام ولياليها والآخر دونها فسلك الطريق الأبعد كان مسافرا عندنا هكذا في فتاوى قاضي خان وإن سلك الأقصر يتم(الفتاوی الھندیة،کتاب الصلوۃ،الباب الخامس عشر:فی صلوۃالمسافر،ج1ص138)


فتویٰ نمبر : 8981/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں