بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

پاؤں کے نیچے فوم رکھ کر نماز پڑھنا


سوال

ایک شخص شوگر کا مریض ہے اور اکثر پاؤں وغیرہ پر زخم لگ جاتا ہے اور نماز پڑھتے ہوئےتکلیف محسوس ہوتی ہے اس لئے دوران قیام اور بیٹھتے ہوئے ایک انچ موٹا فوم پاؤں کے نیچے رکھتا ہے۔ کیا ایسا کرنے سے نماز پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

 

جواب

                اگر کوئی شخص زمین پر نرم چادر، جائے نماز یا قالین وغیرہ بچھا کر اس پر نماز پڑھے تو شرعا جائز ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے پاؤں کے نیچے فوم وغیرہ رکھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

                  لہذا صورت مسٔولہ میں اگر کوئی شخص شوگر کا مریض ہے اور اس کے گھٹنے یا پاؤں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ  نماز کے دوران پاؤں کے نیچے فوم رکھتا ہے تو ایسا کرنے سے اس کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

(وإلى جواز الصلاة) على الطنافس ذهب جمهور العلماء والفقهاء كما تقدم في الصلاة على البسط، وخالف في ذلك من خالف في الصلاة على البسط لأن الطنافس البسط التي تحتها خمل كما تقدم۔(نيل الاوطار، باب الصلاة على الفراء والبسط وغيرهما من المفارش، ج:2، ص:132)


فتویٰ نمبر : 8979/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں