بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
ایک شخص کی زمین پر دوسرے کا عمارت بنا کر دونوں کامنافع لینا
سوال
میری ملکیت میں تینتیس مرلہ زمین ہے۔ میں نے دوسرے شخص کے ساتھ یہ معاہدہ طے کیا ہے کہ وہ میرے اس پلاٹ میں تعمیر کرےگا، پھر متعین عرصہ مثلاً: دس، پندرہ سال تک اس سے حاصل ہونے والے منافع دونوں مابین مشترک ہوں گے۔ اس عرصہ کے گزرنے کے بعد میں(مالکِ زمین) اس دوسرے شخص کو اتنے پیسے ادا کروں گا جتنے اس نے بلڈنگ کی تعمیر میں لگائے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا یہ معاملہ درست یا نہیں؟ نیز ہمارے لیے اس دوران حاصل ہونے والے منافع حلال ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر ایک شخص کی زمین ہو اور دوسرا شخص اس پر اپنے سرمایہ سے اس طور پر عمارت تعمیر کرنا چاہےکہ عمارت کا مالک سرمایہ کارہوگااور پھر دونوں مل کر اُسے مخصوص مدت تک کرایہ پر دیں گے اور اس سے حاصل ہونے والا کرایہ دونوں آپس میں تقسیم کریں گے تو شرعاً یہ جائز ہے، البتہ عمارت کا مالک چونکہ سرمایہ کار ہے، اس لیے اگر اس میں کسی حادثہ وغیرہ کی وجہ سے کوئی نقصان پیدا ہوجائے تو اس کا تاوان عمارت کا مالک ہی برداشت کرے گا۔ پھر کچھ مدت کے بعد اگر دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک اس معاہدہ کو ختم کرنا چاہیں تو اس کے لیے دو طریقے ممکن ہیں:
1-عمارت کا مالک اپنی عمارت کو ہٹا کرزمین خالی کردے۔
2- طرفین کی رضامندی سے یا مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت طے ہوجائےاور مالکِ زمین وہ قیمت عمارت کے مالک کو ادا کر کے عمارت کا مالک بن جائے۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق سائل کا اپنی زمین دوسرےکو دے کرمعاہدہ کرنا کہ وہ اس پر عمارت تعمیر کرے اور دس،پندرہ سال تک اس سے حاصل ہونے والا کرایہ دونوں کے درمیان مخصوص تناسب سے مشترک ہوگا ،شرعاً یہ جائز ہے۔اس کے بعد جب مالک ِ زمین اس عمارت کو خریدنا چاہے تو باہمی رضامندی سے قیمت طے کرکے عقد کرلیں گے۔
(و) تصح إجارة أرض (للبناء والغرس) وسائر الانتفاعات كطبخ آجر وخزف ومقيلا ومراحا حتى تلزم الأجرة بالتسليم أمكن زراعتها أم لا بحر (فإن مضت المدة قلعهما وسلمها فارغة) لعدم نهايتهما (إلا أن يغرم له المؤجر قيمته) أي البناء والغرس (مقلوعا) بأن تقوم الأرض بهما وبدونهما فيضمن ما بينهما اختيار (ويتملكه) بالنصب عطفا على " يغرم "؛ لأن فيه نظرا لهما۔قال في البحر: وهذا الاستثناء من لزوم القلع على المستأجر، فأفاد أنه لا يلزمه القلع لو رضي المؤجر بدفع القيمة لكن إن كانت تنقص بتملكها جبرا على المستأجر وإلا فبرضاه (أو يرضى) المؤجر عطفا على " يغرم " (بتركه) أي البناء والغرس (فيكون البناء والغرس لهذا والأرض لهذا) وهذا الترك إن بأجر فإجارة وإلا فإعارة، فلهما أن يؤاجراهما لثالث ويقتسما الأجر على قيمة الأرض بلا بناء وعلى قيمة البناء بلا أرض، فيأخذ كل حصته۔(الدر المختار، كتاب الإجارة، ج:9، ص:41)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں