بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
منی پاک ہے یا ناپاک
سوال
کیا منی پاک ہے؟
جواب
منی کی پاکی اور ناپاکی کے بارے میں فقہاے کرام کے مابین اختلاف ہے،امام شافعی اور امام احمدرحمھمااللہ کےراجح قول کے مطابق منی پاک ہے،یہ حضرات حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں جس میں منی کا صرف کھرچنا منقول ہے،جبکہ امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمھمااللہ کے نزدیک منی ناپاک ہے، یہ حضرات حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں جس میں منی کادھونا منقول ہے،اسی طرح حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالی عنھما کی روایت ہےکہ انہوں نے اپنی بہن ام المؤ منین ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا سے پوچھا کہ کیا پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان کپڑوں میں نمازپڑھتے تھے جن میں مجامعت فرماتے تھے تو انہوں نے جواب دیا،جی ہاں پڑھتے تھے جب اس میں نجاست کا اثر نہ دیکھتے تھے، اس کے علاوہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا کہ کپڑےکوجب پانچ چیزیں لگ جائیں ،ان کو دھویا کروان پانچ میں سے منی کا تذکرہ بھی کیا،ان دلائل سے حنفیہ اور مالکیہ کا قول راجح معلوم ہوتا ہے۔
حدثنا عيسى بن حماد المصرى أخبرنا الليث عن يزيد بن أبى حبيب عن سويد بن قيس عن معاوية بن حديج عن معاوية بن أبى سفيان أنه سأل أخته أم حبيبة زوج النبى -صلى الله عليه وسلم- هل كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يصلى فى الثوب الذى يجامعها فيه فقالت نعم إذا لم ير فيه أذى۔(سنن أبي داود،باب الصلوة في الثوب الذي يصيب أهله فيه،ج:1،ص:100)
حدثنا أحمد بن علي بن العلاء , ثنا محمد بن شوكر بن رافع الطوسي , نا أبو إسحاق الضرير إبراهيم بن زكريا , نا ثابت بن حماد , عن علي بن زيد , عن سعيد بن المسيب , عن عمار بن ياسر , قال: أتى علي رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا علی بئر أدلو ماء في ركوة لي , فقال: «يا عمار ما تصنع؟» , قلت: يا رسول الله بأبي وأمي , أغسل ثوبي من نخامة أصابته , فقال: " يا عمار إنما يغسل الثوب من خمس: من الغائط والبول والقيء والدم والمن ( سنن الدار قطني، باب نجاسة البول والأمر بالتنزه والحكم، ج:1، ص:230)
والمني نجس يجب غسله إن كان رطبا فإذا جف على الثوب أجزأ فيه الفرك لقوله عليه الصلاة والسلام لعائشة رضي الله عنها فاغسليه إن كان رطبا وافركيه إن كان يابسا وقال الشافعي رحمه الله المني طاهر والحجة عليه ما رويناه (الهدايه،فصل في النفاس:ج:1،ص:35)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں