بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

غير مستحق شخص كا حكومت سے سستی قیمت پر زمین لینا


سوال

اگر کوئی ریاست یہ اعلان کرے کہ ماہانہ 10 ہزار سے کم آمدنی والے لوگوں کو ہم زمین سستی قیمت پر دیں گے،ایک شخص نے خود کو مستحق ظاہر کرکے زمین خریدی اور اس کو آگے بھی فروخت کیا،تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص مستحق نہیں تھا، ریاست نے یہ شرط لگائی تھی کہ جو مستحق نہ ہو اس سے زمین واپس لی جائے گی؟ اب ریاست مذکورہ شخص سے زمین واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

          واضح رہے کہ غیر مستحق شخص کا اپنے آپ کومستحق ظاہر کر کےحکومت سے سستی قیمت پر زمین لینا قانوناً جرم ہے ، ان  سے خلافِ ضابطہ فائدہ اٹھانا عوامی حق تلفی اور دھوکا دہی کے زمرے میں آنے کی وجہ سے شرعاً بھی ناجائز  ہے۔

           صورت مسئولہ کے مطابق اگر ریاست نے  یہ شرط لگائی ہو کہ غیر مستحق شخص سے زمین واپس لی جائے گی، تو ایسی صورت میں ریاست مذکورہ شخص سے زمین واپس لے سکتی ہے۔

 

حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب. (مسند الإمام أحمد بن حنبل، ج: 36، ص: 504، رقم الحدیث: 22170)

قال (والسمك قبل الصيد) أي لا يجوز بيع السمك قبل الاصطياد لما روي أنه - عليه السلام - «نهى عن بيع ‌الغرر» رواه أحمد ومسلم وأبو داود وغيرهم وعن ابن مسعود أنه - عليه السلام - قال «لا تشتروا السمك في الماء فإنه غرر» رواه أحمد ولأنه باع ما لم يملك فلا يجوز۔ (تبيين الحقائق، باب البيع الفاسد، ج:4، ص:42)


فتویٰ نمبر : 3025/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں