بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
دوسرے کی زمین پر تعمیر کرکے نفع کمانا
سوال
زید کی زمین ہے جس پر وہ دکانیں بناناچاہتا ہے، لیکن اس کےپاس اتنے روپے نہیں کہ وہ دکانیں تعمیر کرسکے، بکرنے زیدسے کہا کہ میں آپ کی زمین پردکانیں تعمیر کروں گا اس شرط پر کہ تعمیر پر میرا جتنا خرچہ ہو جائے اس کے علاوہ کچھ اضافی نفع لوں گا ، مثلاً اگر دکانوں پرپچاس لاکھ روپےخرچ ہوا تو میں آپ سےباون لاکھ روپے لوں گا،زید بکر کے ساتھ اس شرط پر راضی ہوا، تو زید اور بکر کا آپس میں اس طرح معاملہ کرنا درست ہے یا نہیں ؟
جواب
شریعتِ مطہرہ کی رو سے اس بات کی اجازت ہے کہ کسی شخص کی ملکیتی زمین کو دوسرا شخص بطورِ عاریت ( بلا عوض منافع )حاصل کرکے یابطور اجارہ حاصل کرکے اس پرکوئی تعمیر کرے تعمیر کے بعد اس کو خودبھی استعمال کرسکتا ہےاوراس کو کرایہ پربھی دےکر اس کے عوض ملنے والی رقم کو اپنے استعمال میں لاسکتا ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر بکر ، زید کی زمین پر زیدکے لیے دکانیں اس شرط پر تعمیر کرتا ہو کہ تعمیر پر جتنا خرچہ ہوجا ئے تو میں اس کے علاوہ کچھ اضافی رقم لوں گا، تومحض اس طرح عقد شرعاً جائز نہیں ، کیونکہ یہ رقم اگر بطور قرض خرچ کی ہو تو اس پر اضافی رقم لینا سود ہے ، اور اگر اپنے لیے تعمیر کرکے اس پر فروخت کرہاہو تو اس میں قیمت مجھول ہے، البتہ اس کے جواز کی یہ صورت ہوسکتی ہے کہ:
- بکر دکانوں پر خرچ ہونےوالا تمام میٹریل خریدے اور پھر وہ زید پر نفع کے ساتھ ادھار فروخت کرلےاور ادھار کی مدت متعین ہو۔
- یا بکرزید سے زمین عاریتاًلے کر اس پر دکانیں اپنے لیے تعمیر کرےاور پھر ان دکانوں کو زید پر نفع کے ساتھ ادھار فروخت کرلےاور ادھار کی مدت متعین کرلی جائے۔
قال ومن اشترى غلاما بألف درهم نسيئة فباعه بربح مائة ولم يبين فعلم المشتري فإن شاء رده وإن شاء قبل لأن للأجل شبها بالمبيع ألا يرى أنه يزاد في الثمن لأجل الأجل۔(الهداية، كتاب البيوع،باب المرابحة والتولية،ج:3،ص:78)
وصحّ بثمنٍ حالٍّ وبأجلٍ معلومٍ۔(كنز الدقائق، كتاب البيوع،ص: 228)
تمليك المنفعة بغير عوض سميت عارية لتعريها عن العوض۔(المبسوط للسرخسي، كتاب العارية،ج:18،:13)
كل قرض جر نفعا حرام۔(شرح الأشباه والنظائر، كتاب المداينات،ج:3،ص:254)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں