بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
پٹرول پمپ کی مسجد کو فروخت کرنا
سوال
میرا ایک پٹرول پمپ ہے جس میں ایک طرف چھوٹی جگہ پر لوگوں کی سہولت کی خاطر چھوٹی مسجد بنائی یعنی اس کی شکل و صورت مسجد کی بنائی۔ حالانکہ میں نے اس جگہ کو مسجد کے لیے وقف نہیں کیا تھا۔لوگ اس میں نمازیں بھی پڑھتے ہیں۔اب میں پٹرول پمپ کو فروخت کرنا چاہتا ہوں تو کیا اس جگہ کو فروخت کرسکتا ہوں یا نہیں؟ جہاں پر وقف کیے بغیر مسجد بنائی تھی۔
جواب
فقہاءکرام کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی شخص نے خالی پلاٹ میں لوگوں کو یہ کہہ کر نماز کی اجازت دی کہ تم ہمیشہ کے لیے اس میں نماز پڑھو یا مطلق نماز کی اجازت دی لیکن اس کی نیت ہمیشہ کی اجازت کی تھی تو ان دونوں صورتوں میں وہ جگہ مسجد شرعی کے حکم میں ہوگی،البتہ اگر اس نے کہا کہ کچھ مخصوص مدت کے لیے اس جگہ میں نماز پڑھو یا مطلق اجازت دی لیکن نیت میں مخصوص وقت تک اجازت دینا تھاتوایسی صورت میں وہ جگہ مسجد شرعی کے حکم میں نہیں ہوتی۔
صورت مسئولہ میں اگر پٹرول پمپ کے مالک نے ہمیشگی کے ساتھ نماز پڑھنے یا ہمیشگی کی نیت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے مسجد بنائی ہو تو یہ مسجد ، مسجد شرعی کے حکم میں ہے۔جس کا فروخت کرنا جائز نہیں۔تاہم اگر اس نیت سے بنائی ہےکہ مستقل مسجد نہیں بلکہ صرف مخصوص مدت کے لیے لوگ اس میں نماز پڑھیں گے تو یہ مسجد شرعی کے حکم میں نہیں ہے،لہذا اس کا فروخت کرنا جائز ہے۔
وعندهما حبس العين على حكم ملك الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد فيلزم ولا يباع ولا يوهب ولا يورث ۔(الفتاوی الهندية،كتاب الوقف، الباب الأول في تعريفه ج:2، ص:350، دارالفكر)
رجل له ساحة لا بناء فيها أمر قوما أن يصلون فيها بجماعة فهذا على ثلاثة أوجه أحدها إما أن أمرهم بالصلاة فيها أبدا نصا بأن قال صلوا فيها أبدا أو أمرهم بالصلاة مطلقا ونوى الأبد ففي هذين الوجهين صارت الساحة مسجدا لو مات لا يورث عنه وإما أن وقت الأمر باليوم أو الشهر أو السنة ففي هذا الوجه لا تصير الساحة مسجدا لو مات يورث عنه۔(الفتاوی الهندية،كتاب الوقف، الباب الحادي عشر في المسجد وما يتعلق به، ج:2، ص:409، دارالفكر)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں