بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 12/08/2026 |
دارالافتاء
فصل کاشت کرنےکے ساتھ درخت لگانے کی شرط
سوال
ایک شخص زمین کا مالک ہے ،اس نےکسی (مزارع)کو زمین اس شرط پر دی کہ وہ اس کھیت میں فصل بھی کاشت کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کھیت میں پھل کے درخت بھی لگائے،درخت جب پھل کے قابل ہو جائیں تو دس سال تک اس کے پھل دونوں کے درمیان شریک ہوں گے اور دس سال بعد درخت مع زمین مالک کو واپس کیے جائیں گے۔اب پوچھناہےکہ یہ عقد جائز ہے یا نہیں ؟اگر ناجائز ہو تو اس کو شریعت کے مطابق کس طرح حل کیا جائے؟
جواب
شریعت کی اصطلاح میں مزارعت "مخصوص شرائط کے ساتھ پیدوار کے کچھ حصے کےعوض کھیتی باڑی کے معاملہ"کو کہتے ہیں،جبکہ مساقات"کسی کو پھلدار درخت دیکھ بال کے لیےدے کر اس کے پیداوار میں شریک ہونے"کوکہاجاتاہے۔ ان کے جملہ شرائط میں سے ہے کہ عقد کے وقت پیداوار میں شرکت کا تذکرہ موجود ہو اوردونوں کا حصہ اسی پیداوار میں سے ہو۔نیزکسی عقد میں ایسی شرط لگانے سے عقد فاسد ہو جاتاہے؛ جو مقتضائے عقد کے خلاف ہو، اور اس میں عاقدین یا معقود علیہ کافائدہ ہو۔
صورت مسؤلہ کے مطابق مالک زمین کافصل کاشت کرنے کے ساتھ یہ شر ط لگانا کہ وہ اس کے ساتھ درخت بھی لگائے، چونکہ یہ عقد مزارعت سے ہٹ کر ایک ایسی زائد شرط ہے،جس میں مالک زمین کا فائدہ ہے،لہذااس سے عقد (مزارعت)فاسد ہوگا۔
تاہم اگر دونوں عقد الگ الگ طور پر طے کیے جائیں یعنی فصل کاشت کرنےکا الگ طور پر عقد کرے اور درخت لگانے کا الگ طور پر عقد کرے اوران کے پیداوار میں شرکت ہو تو پھر دونوں معاملے درست ہونگے یا اگر الگ الگ عقد نہ ہوبلکہ فصل کاشت کرنے کے ساتھ شرط لگائے بغیر مزارع اپنی رضامندی سے درخت لگانے کا اہتمام کرےیا عقد طے ہونے کے بعدزمین کا مالک مزارع سےدرخت لگانے کی گزارش کرے اور مزارع اس کو قبول کرےتو اس کی شرعا گنجائش ہوگی ۔
المزارعة لغة: مفاعلة من الزرع. وفي الشريعة: هي عقد على الزرع ببعض الخارج.(الهداية، كتاب المزارعة،99/7)
(والمساقات هي المعامله)۔۔۔۔۔فهي معاقدة دفع الأشجار والكروم إلى من يقوم بإصلاحها على أن يكون لهم سهم معلوم من ثمرها۔(العناية شرح الهداية،كتاب المساقات،59/6)
وكل شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة لأحد المتعاقدين أو للمعقود عليه---يفسده۔(الهداية، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد،88/3)
وأما الذي يرجع إلي الخارج من الزرع فأنواع:منهاأن يكون مذكورا في العقد ۔۔۔۔۔ ومنهاأن يكون ذلك البعض من الخارج معلوم القدر من النصف أوالثلث أوالربع أونحوه۔(الفتاوى الهندية،كتاب المزارعةالباب الأول،272/5)
ولو دفع إليه أرضا بيضاء فيها نخيل فقال أدفع إليك هذه الأرض تزرعها ببذرك وعملك على أن الخارج من ذلك بيني وبينك نصفان وأدفع إليك ما فيها من النخل معاملة على أن تقوم عليه وتسقيه وتلقحه فما خرج من ذلك فهو بيننا نصفان أو قال لك منه الثلث ولي الثلثان وقد وقتا لذلك سنين معلومة فهو جائز لأنه لم يجعل أحد العقدين هاهنا شرطا في الآخر۔( الفتاوى الهندية،كتاب المزارعةالباب السادس،290/6)
رجل دفع كرمه أو أرضه معاملة أو مزارعة إلى إنسان وذلك الإنسان يلتزم إلقاء السرقين وإصلاح المسناة وحفر الأنهار وكبس الشقوق فلو شرط يفسد ولو سكت لم يلزم ولو وعد ربما لا يفي فالوجه فيه أن يستأجره على ذلك كله بعد الإعلام بأجرة يسيرة غير مشروطة في العقد فيصح ذلك ويلزمه ولا يفسد العقد كذا في جواهر الفتاوى.(الفتاوى الهندية، كتاب المزارعة، الباب الثالث في الشروط في المزارعة،281/5)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں