بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
مرغی ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈبونا
سوال
موجودہ دور میں ہوٹلوں میں ایک قسم کی مرغی (سجی) پکائی جاتی ہے، جس کے لیے مرغیوں کو ذبح کرکے گرم پانی میں ڈالا جاتا ہے، شرعاً کیا یہ حلال ہوگی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ مرغی کو ذبح کرنے کے بعد اس کا پیٹ چیر کر آلائش وغیرہ نکال کر اسے گرم پانی میں ڈالا جائے، تو اس کے گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اگر آلائش وغیرہ نکالے بغیر گرم پانی میں ڈالا جائے، تو اس کی دو صورتیں ہیں: اگر پانی میں تھوڑی دیر کے لیے ڈبو دیا جائے، اور اس کا درجہ حرارت جوش اور غلیان تک نہ پہنچا ہوا ہو، جس کی وجہ سے گرم پانی کا اثر صرف چمڑے تک محدود رہے،تا کہ پر آسانی سے اتارے جائیں، تو ایسی صورت میں مرغی کا کھانا بلاکراہت جائز ہے، لیکن اگر گرم پانی ابلنے کی حد تک گرم ہو، اور اس پانی کے اندر مرغی کو اتنی دیر تک رکھا جائے، کہ اس کے نتیجے میں اندرونی نجاست گوشت کے اندر سرایت کرجانے کا غالب گمان ہو، تو ایسی مرغی کاکھانا جائز نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق سجی کے لیے اگر مرغی کو ذبح کرنے کے بعد آلائش سمیت ابلتے پانی میں رکھا جاتا ہو، اور اس کا درجہ حرارت جوش اور غلیان تک پہنچا ہوا ہو، اور کافی دیر اس میں چھوڑا جاتا ہو، جس سے اندرونی نجاست گوشت کے اندر سرایت کر جانے کا غالب گمان ہو، تو ایسی مرغی کا کھانا حلال نہیں،البتہ ایسی مرغی کو جس گرم پانی میں رکھا جاتا ہو، اس کا درجہ حرارت جوش اور غلیان تک نہ پہنچا ہوا ہو،یا اس میں تھوڑی دیر کے لیے محض پَر اتارنے کے لیے رکھاجائے، اور گرم پانی کا اثر صرف چمڑے تک محدود رہے، تو ایسی مرغی کا کھانا حلال ہے۔
وعلى هذا الدجاج المغلي قبل إخراج أمعائها وأما وضعها بقدر انحلال المسام لنتف ريشها فتطهر بالغسل "وعلى هذا الدجاج الخ" يعني لو ألقيت دجاجة حال غليان الماء قبل أن يشق بطنها لتنتف أو كرش قيل أن يغسل إن وصل الماء إلى حد الغليان ومكثت فيه بعد ذلك زمانا يقع في مثله التشرب والدخول في باطن اللحم لا تطهر أبدا إلا عند أبي يوسف كما مر في اللحم وان لم يصل الماء إلى حد الغليان أو لم تترك فيه إلا مقدار ما تصل الحرارة إلى سطح الجلد لإنحلال مسام السطح عن الريش والصوف تطهر بالغسل ثلاثا ( حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح ، باب الأنجاس والطهارة عنها، ص:128)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں