بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/08/2026

دارالافتاء

 

نبی اکرمﷺ کے نماز جنازہ پڑھانے کی تعداد


سوال

آپ ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ میں کتنی  مرتبہ نماز جنازہ پڑھائی؟

 

جواب

                کتب سیرت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہجرت کے پہلے سال نماز جنازہ مشروع ہوئی اس کے بعد آپﷺ کی موجودگی میں وفات پانے والے اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی نماز جنازہ آپﷺ نے خود پڑهائی، احادیث مبارکہ  اور سیرت النبی ﷺ میں ایسی کوئی صریح روایت ہمیں نہیں  ملی جس میں نبی اکرمﷺ کی پڑھائی جانے والی نماز جنازہ کی حتمی تعدادموجود ہو، البتہ یہ کوئی ایسا امر نہیں کہ جس کے جاننے پر کوئی شرعی حکم موقوف ہو، لہذا اس بارے میں کسی عدد کو یقینی طور پر معلوم کرنے کے تجسس کی ضرورت نہیں۔

 

أنه صلى الله عليه وسلم لما قدم المدينة وجد البراء بن معرور قد مات فذهب هو وأصحابه فصلى على قبره، وأنها أول صلاة صليت على الميت في الإسلام ۔۔۔ وفي كلام بعضهم: صلاة الجنازة فرضت في السنة الأولى من الهجرة، وأول من صلى عليه صلى الله عليه وسلم أسعد بن زرارة فليتأمل۔(السيرة الحلبية،باب ذكر وفاة عمه أبي طالب،وزوجتهﷺ خديجة،ج:1،ص:489)


فتویٰ نمبر : 4874/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں