بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ٹھنڈاہونےسےپہلےتڑپنےکی حالت میں مچھلیوں کوپکانا


سوال

ہم مچھلیوں کوتالاب سےپکڑتےہیں،اورٹھنڈاہونےسےپہلےتڑپنے کی حالت میں ان کوٹکڑےٹکڑےکرکےپکاتےہیں،کیاشرعایہ عمل  جائزہے؟

جواب

            شرعی نقطۂ نظرسےذبح کی حالت میں جانورکوضرورت سےزیادہ تکلیف پہنچانامکروہ ہے،جیسے:ٹھنڈاہونےسےپہلےاس کی کھال اتارنااورسر جداکرنایامروڑناوغیرہ۔لہذاصورتِ مسؤلہ میں مچھلیوں کوٹھنڈاہونےسےپہلےتڑپنےکی حالت میں ٹکڑےٹکڑےکرنےاورپکانےمیں چونکہ ان کوضرورت سےزیادہ تکلیف دینا ہے،اس وجہ سے یہ عمل مکروہ ہے۔

 

والحاصل أن ما فيه زيادة إيلام لا يحتاج إليه في الذكاة مكروه ويكره أن يجر ما يريد ذبحه برجله إلى المذبح وأن تنخع الشاة قبل أن تبرد يعني تسكن من الاضطراب وبعده لا ألم فلا يكره النخع والسلخ إلا أن الكراهة لمعنى زائد وهو زيادة الألم قبل الذبح أو بعده.(الھدایة،کتاب الذبائح،ج7ص141)


فتویٰ نمبر : 4852/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں