بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
گناہ نہ کرنے کی قسم کھانا
سوال
ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں فلاں فلاں فلاں(یعنی تین چار چیزوں کے نام لئے) گناہ نہیں کرونگا،پھر ان میں سے دو کا ارتکاب کیا،کیا یہ حانث ہوا یا نہیں؟اگر حانث ہے تو ایک کفارہ ادا کرے گا یا دو؟اگر دوبارہ ان کا یاان کے علاوہ جن کے نام لئے ہیں ان کا ارتکاب کیا تو کیا حانث ہوگا یا نہیں؟اگر آئندہ بھی حانث ہوتا ہو تو اس سے نکلنے کا کوئی حیلہ بتادیں؟
جواب
کئی چیزوں کا قسم کھاتے وقت جب ہر ایک کے ساتھ حرف نفی کہہ دیا جائے تو پھر ہر ایک الگ الگ قسم شمار ہوگا اور ہر ایک کے کرنے پر حانث ہوتا رہے گا۔اگر ہر ایک کے ساتھ حرف نفی نہ کہہ دیاجائے بلکہ سب کے لیے ایک حرف نفی استعمال کیاجائے تو پھر ایک قسم شمار ہوگی لہذا ان میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر حانث ہوگا اور آئندہ باقی کے کرنے سے حانث نہ ہوگا ۔
صورت مسؤلہ میں اگر اس شخص نے قسم کھاتے وقت ہر کام کے نہ کرنے کے ساتھ الگ الگ حرف نفی کہہ دیا تھا تو پھر دو کے ارتکا ب سے حانث ہوا ہے اور اگر ان میں سے پہلے کے ارتکاب پر کفارہ ادا نہ کیا ہو تو اب ان دونوں قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنے سے ذمہ فارغ ہوجائے گااور آئندہ باقی کے ارتکاب سے پھرحانث ہوجائے گا۔ اگر ہر کام کے نہ کرنے کے ساتھ الگ الگ حرف نفی نہ کہی ہو بلکہ سب کے لیے ایک حرف نفی استعمال کیا ہو تو دو کے ارتکاب میں سےجو پہلے کرچکا ہےاس سے حانث ہوا ہے اور آئندہ باقی کام کرنے سے حانث نہ ہوگااورایک کفارہ ادا کرے ۔
واليمين المنعقدة هي الحلف على الأمر المستقبل أن يفعله أولا يفعله فإذا حنث في ذلك لزمته الكفارة۔(القدوري،كتاب الأيمان،ص:503)
إذا كررحرف النفي يكون نفي كل واحد بانفراده مقصودا۔۔۔۔۔لأنه يصير كأنه حلف على كل واحد بعينه لأنه إذا كرر النفي تكرر اليمين۔۔۔۔۔ وإن لم يكررالنفي فهي يمين واحد۔(رد المحتار،كتاب الأيمان،مطلب لا أذوق طعاما ولا شرابا حنث بأحدهما،ج:5،ص:511)
(قوله وتتعدد الكفارة لتعدد اليمين) وفي البغية: كفارات الأيمان إذا كثرت تداخلت، ويخرج بالكفارة الواحدة عن عهدة الجميع. وقال شهاب الأئمة: هذا قول محمد. قال صاحب الأصل: هو المختار عندي.(ردالمحتار،كتاب الأيمان،مطلب تتعدد الكفارة لتعدداليمين،ج:5،ص:486)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں