بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

پیداوار میں عشر ونصف عشر کا مدار


سوال

اگر کوئی شخص  ذاتی  رقم  سے کھیت  وغیرہ کے لیے  شمسی   ٹوب ویل  لگائے  اور  پھر اس سے کھیت    سیراب کرتا رہے تو اس  صورت میں اس کھیت  کے پیداوار   میں    عشر لازم ہوگا  یا نصف  عشر ؟

جواب

            واضح رہے کہ زمین  کے پیداوار میں  عشر یا نصف عشر کا مدار پانی کی مشقت اور خرچ پر ہے،اگر زمین بارش  یا قدرتی  چشموں  کے ذریعے براہ راست بغیر کسی مشقت کے سیراب  کیاجاتا ہو تو اس میں  عشر واجب  ہوگا، لیکن  اگر کسی اور طریقے سے سیراب  ہوتا ہوجس میں بوجھ  ،خرچ اور مشقت کو بھی دخل ہو تو  پھر نصف عشر واجب ہوگا۔

          صورت مسٔولہ میں چونکہ سولر سسٹم کے ذریعے زمین کی آب پاشی کرنےمیں کوئی خاص خرچہ  نہیں آتااس لیے اس صورت میں عشر واجب ہو گا۔

 

ثم ماء العشر ماء البئرالتي حفرت في أرض العشر وماء العين التي تظهر في أرض العشر وكذلك ماء السماء وماء البحار العظام عشري۔(الفتاوی الهندية، كتاب الزكوة،باب زكوةالزروع والثمار،ج:1ص:186)

وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر۔(الفتاوی الهندية،كتاب الزكوة،باب زكوة الزروع والثمار،ج:1ص:186)

 


فتویٰ نمبر : 8954/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں