بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ورثا کے درمیان تقسیم میراث اور ہبہ و ترکہ کے مسائل
سوال
ہمارا دس مرلے کا گھر ہے، 1991 میں والد صاحب نے اس کا انتقال ہم دو بھائیوں اور ہماری والدہ کے نام کیا تھا، والدہ 2004 میں فوت ہوئی تھی اور والد صاحب کا انتقال اگست 2021 میں ہوا ہے،اب ہم میراث تقسیم کرنا چاہتے ہیں،میرا ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں، اب میراث کا کیا طریقہ کار ہوگا؟ (1) یہ گھر میراث میں تقسیم ہوگا یا نہیں، جب کہ والد صاحب نے اس کا انتقال ہم دو بھائیوں اور والدہ کے نام کیا تھا۔(2) میرے پاس ایک ذاتی گاڑی تھی، والد صاحب نے مجھے پانچ لاکھ روپے دے کر کہا کہ اس سے گاڑی کو بہتر بناؤ (یعنی اچھی گاڑی خرید لو) لیکن میں نے گاڑی نہیں خریدی بلکہ وہ رقم میرے پاس اسی طرح پڑی ہے، تو کیا اس رقم کو میراث میں تقسیم کیا جائے گا یا نہیں؟ اس کے علاوہ ساڑھے تین لاکھ روپے بینک بیلنس بھی ہے، اس کا شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب
ميــــــــــــــــــــــ(8)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی
2 2 1 1 1 1
بشرط صدق و ثبوت اگر مرحوم کے مذکورہ بالا ورثا کے علاوہ کوئی اور قریبی وارث زندہ موجود نہ ہو تو بعد از ادائے حقوق متقدمہ علی الارث مرحوم کا ترکہ آٹھ(8) حصوں میں تقسیم کر کے بیٹوں میں سے ہر ایک کو2/8 حصے اور بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 1/8حصہ دیا جائے گا۔
- اگر والد نے اپنے بیٹوں اور بیوی کے نام گھر کا انتقال کر کے ان کو قبضہ بھی دیا تھا تو یہ گھر اس کی ملکیت سے نکل کر بیٹوں اور بیوی کی ملکیت میں داخل ہونے کی وجہ سے والد کے ترکہ میں شمار نہیں کیا جائے گا، تاہم اگر اس نے صرف انتقال ان کے نام کیا ہو اور اپنی زندگی میں ان کو قبضہ نہ دیا ہو تو اس صورت میں یہ گھر بدستور والد کی ملکیت میں رہے گا جو اس کی وفات کے بعد اس کے ترکہ میں شمار ہو کر اس کے شرعی ورثا کے درمیان اصول میراث کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
- اگر گاڑی بیٹے کی ملکیت میں تھی اور والد صاحب نے پانچ لاکھ روپے اس کو بہتر بنانے کے لیے بطور ہبہ دیے تھے تو قبضہ ہونے کی وجہ سے ہبہ تام ہوکر وہ رقم والد کی ملکیت سے نکل چکی تھی اس لیے اب اس کو والد کے ترکہ میں شمار نہیں کیا جائے گا، لیکن اگر گاڑی والد کی تھی تو اس صورت میں یہ رقم ہبہ شمار نہ ہوگی، اس لیے خرچ نہ ہونے کی صورت میں یہ رقم والد کی ملکیت میں برقرار رہ کر اس کے ترکہ میں شمار ہوگی۔ اس کے علاوہ والد کی وفات کے وقت اس کی ملکیت میں جو بینک بیلنس وغیرہ موجود تھا وہ اس کے ورثا کے درمیان بقدر حصص تقسیم کیا جائے گا۔
قال اللہ تعالی:يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ. (النساء: 11)
(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل ۔ (الدر المختار علی صدر ردالمحتار، کتاب الهبة، ج:6،ص:664)
لأن تركة الميت ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال. (ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الفرائض، ج:10،ص:493)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں