بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
منگنی میں رسمِ خالوط کا حکم
سوال
ہمارے ہاں منگنی کی ایک رسم ہوتی ہے جس کو خالوط کہتے ہے اور اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جب لڑکا لڑکی کے خاندان والے منگنی کی رسم پوری کر لیتے ہیں تو منگنی کی رسم میں جتنے لوگ ہوتے ہیں ان میں پیسے تقسیم کرتے ہیں اور جو پیسے تقسیم کیے جاتے ہیں اس کو کبھی تو دونوں والوں سے وصول کیا جاتا ہے جب دونوں خاندان والے مالدار ہوں اور کبھی صرف لڑکے کے خاندان سے یہ رقم وصول کی جاتی ہے اور کبھی لڑکی کے خاندان سے یہ رقم وصول کی جاتی ہےاور کبھی لڑکی کے خاندان غریب ہونے کی صورت میں لڑکی کے مہر سے اس رقم کو کاٹا جاتا ہے۔آپ حضرات سے یہ گزارش ہے کہ اس کی شرعی حیثت واضح فرمائیں؟
جواب
واضح رہے کہ خوشی کے موقع پر کیے جانے والے رسوم میں اگر کفار کی مشابہت نہ پائی جاتی ہو اور نہ اس میں کسی شرعی حکم کی خلاف ورزی لازم آتی ہو تو ایسے رسم ورواج کو لازم کیے بغیر اختیار کرنے کی گنجائش ہے بشرط یہ کہ کسی کو اس کے اپنانے پر مجبور نہ کیا جائے اور نہ کرنے والے کو طعن وتشنیع کا نشانہ نہ بنایا جائے اور جو رسم ورواج ایسے ہوں کہ ان کے اپنانے سے کفار کی مشابہت یا شرعی احکام کی خلاف ورزی لازم آتی ہوتو ایسے رسم ورواج کو اپنانا جائز نہیں۔
صورت مسئولہ میں منگنی کی جو رسم "خالوط"کے نام سے بیان کی ہے اگر اس میں کسی کو پیسے دینے پر مجبور نہ کیا جاتا ہو نہ ہی ماحول سے مجبور ہونا پڑتا ہو اور سب لوگ اپنی رضامندی سے رقم دیں تو اس کی گنجائش ہے،لیکن اگر اس میں رضامندی کے بغیر بھی لوگوں کو پیسے دینے پڑتے ہوں تو پھر اس سے احتراز لازم ہے،کیونکہ کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ دوسرے کا مال اس کی رضاکے بغیر استعمال کرے۔جہاں تک مہر سے اس رقم کی کٹوتی کی بات ہے تو لڑکی کی اجازت اور رضامندی کے بغیر جائز نہیں،کیونکہ مہر لڑکی کا حق ہوتا ہے اس میں تصرف کے لیے اس کی رضامندی ضروری ہے۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»۔(سنن أبي داؤد،كتاب اللباس،باب لبس الشهرة،ج:2،ص:559)
أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ"۔(السنن الكبرى للبيهقي،كتاب الغصب،باب غصب لوحا فأدخله في سفينة۔۔۔إلخ،ج:6،ص:166)
وكل مباح يؤدي إليه فمكروه انتهى.وحاصله أن ما ليس لها سبب لا تكره ما لم يؤد فعلها إلى اعتقاد الجهلة۔(الدرالمختار على صدر ردالمحتار،كتاب الصلاة،باب سجود التلاوة،ج:2،ص:598)
قلتُ: اللهو في النكاح وإن كان لغواً لكنه يُغمض عنه، بخلاف الرُّسوم في الموت۔(فيض الباري،كتاب النكاح،باب البنا بالنهار بغير مركب ولا نيران،ج:4،ص:297)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں