بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/11/2026

دارالافتاء

 

زندہ مچھلیوں کوتول کربیچنا


سوال

ہمارامچھلیوں کاکاروبارہے،ہم زندہ مچھلی تالاب سےپکڑتے ہیں اور زندہ تول کر بیچتے ہیں،حالانکہ وہ ترازومیں تڑپتےہیں،جس کی وجہ سےان کاصحیح وزن معلوم نہیں ہوتا،لہذا مچھلی کےصحیح وزن کےبرابرقیمتِ فروخت معلوم نہیں ہوتی،ایسی صورت میں ان کی خرید وفروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

 

جواب

             فقہائےکرام نےزندہ جانورکوتول کربیچناناجائزلکھاہےکیونکہ زندہ جانورسانس لیتاہے،اورحرکت کرتاہے،جس کی وجہ سےاس کاوزن گھٹتااوربڑھتاہے،اورصحیح وزن کااندازہ لگانامشکل ہوتاہے۔چنانچہ وزن کی جہالت کی وجہ سےاس طرح کی بیع درست نہیں،تاہم موجودہ دورمیں جن جانوروں کوتول کربیچنےاورخریدنےکارواج عام ہوگیاہے،اوروزن کی تھوڑی بہت کمی بیشی سےصرفِ نظرکیاجاتاہے،ان میں نزاع کاسبب نہ بننےکی وجہ سےزندہ جانورکی بیع بھی جائزہے۔لہذازندہ مچھلیوں کی بیع کا اگررواج ہوتویہ جائزہوگی،البتہ اگروزن میں اتنازیادہ فرق آتاہو،جس کونظراندازنہیں کیاجاتا،توپھروزن کی جہالت کی وجہ سےبیع درست نہ ہوگی۔

 

ومنها أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة فإن كان أحدهما مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة فسد البيع وإن كان مجهولا جهالة لا تفضي إلى المنازعة لا يفسد(بدائع الصنائع،کتاب البیوع،فصل فی شرائط الصحة،ج6ص592)


فتویٰ نمبر : 2926/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں