بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/08/2026 |
دارالافتاء
طلاق کوشرط کےساتھ معلق کرنا
سوال
میری بیوی میرےپاس رہنانہیں چاہتی تھی،وہ اپنی ماں کےگھرگئی تھی،میں نےتقریباچارسال انتظارکیا،مگروہ راضی نہیں ہورہی تھی،پھرہمارےدرمیان یہ تحریری معاہدہ ہوا۔
"اگرمیری بیوی30 جون2021ءتک مجھےقبول کرے،یعنی میرےساتھ اپنےگھرمیں یااس کی امی کےگھرمیں اوریاالگ گھرمیں رہناچاہے،توٹھیک ہے،اوراگروہ مجھےقبول نہ کرے،یعنی میرےساتھ رہنانہ چاہے،توپھرہمارایہ نکاح ختم ہوجائےگا،یعنی تین دفعہ طلاق پوری ہوجائےگی"۔یادرہےکہ اس سےپہلےمیں نےدومرتبہ الگ الگ موقع پرطلاق دی تھی،لیکن میں نےان الگ الگ دوطلاقوں کےبعداس کورجوع کیاتھا۔چنانچہ میری بیوی نے30 جون2021ءکومجھے میسج کیاکہ میں آپ کوقبول کرتی ہوں،اورمیں اپنی امی کےگھرمیں آپ کےساتھ رہناچاہتی ہوں،اوریہ میراآخری فیصلہ ہے،جس کومیں نہیں بدلوں گی،مگراس کےکچھ دنوں بعدوہ پھرانکارکرگئی،اورکہاکہ میں آپ کوقبول نہیں کرتی،توکیاہمارےدرمیان تین طلاقیں واقع ہوئی ہیں یانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ جب طلاق کسی شرط کےساتھ معلق کی جائے،توشرط کےپائےجانےکی صورت میں طلاق واقع ہوجائےگی،اورشرط کےنہ پائےجانےکی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی۔
صورتِ مسؤلہ کےمطابق اگرواقعی تحریری شرط کےمطابق30 جون2021ءکوبیوی نےشوہرکومیسج کرکےیہ بتایاہو کہ میں آپ کےساتھ اپنی امی کےگھرمیں رہناچاہتی ہوں،توشرط نہ پائےجانےکی وجہ سےتیسری طلاق واقع نہیں ہوئی،لہذاعورت حسبِ سابق شوہرکی منکوحہ رہےگی،اورشوہرکوایک طلاق کااختیارحاصل رہےگا۔
إذاأضافه إلی الشرط،وقع عقیب الشرط.(الفتاوی الھندیة،کتاب الطلاق،الباب الرابع:فی الطلاق بالشرط،ج1ص 420)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں