بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
حیلہ اسقاط
سوال
ہمارے علاقے میں جنازہ کے کچھ لوگ میت کو دفن کرنے کے لیے قبرستان لے جاتے ہیں، اور کچھ لوگ لوگوں میں اسقاط تقسیم کرتے ہیں، لیکن دوئرہ اور حلقہ کی صورت اختیار نہیں کرتے ، اور اس اسقاط کو لازم سمجھتے ہیں، اور جو آدمی یہ نہ کرے اس پر لعن طعن کرتے ہیں، اور کبھی کبھار تو ورثاء کو خبر بھی نہیں ہوتی اور ان کی اجازت کے بغیر یہ اسقاط تقسیم کیا جاتا ہے، کیا شریعت مطہرہ میں اس کا کوئی ثبوت ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ حیلہ اسقاط کی اجازت فقہاء کرام نے ضرورت کے وقت دی ہےکہ اگر کوئی شخص فوت ہو جائے، اور اس کے ذمے کچھ نمازیں اور روزے ہوں ، اور اس نے فدیہ کی وصیت کی ہو، لیکن اس کے ترکہ کے ثلث مال سے نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا نہ ہو سکتا ہو، یا وصیت نہ کی ہو لیکن ورثاء استحساناً ادا کرنا چاہتے ہوں، لیکن رقم کم ہو، تو فقہاءکرام نے ایسی صورت میں حیلہ اختیار کرنے کی گنجائش درج ذیل شرائط کے ساتھ دی ہے :
اگر میت نے فدیہ ادا کرنے کی وصیت کی ہو، تو ثلث مال سے حیلہ اسقاط کیا جائے۔
اگر وصیت نہ کی ہو، اور ورثاء ترکہ سے حیلہ اسقاط کرنا چاہیں ، تو ضروری ہے کہ تمام ورثاء بالغ ہوں، اور دل سے اس پر راضی ہوں،
اگر کوئی نابالغ وارث ہو، تو اس کے حصےسے حیلہ اسقاط کی رقم نہ لی جائے، بلکہ بالغ ورثاء میں سے جو چاہیں تو ان کے حصے سے ادا کی جائے۔
جس کو یہ مال دے رہے ہیں، وہ مستحق ہو ، اور اس مستحق کو مالک بنا کر اس پر قبضہ و اختیار دیا جائے۔
جس فقیر کو دیا جائے، وہ اگر چاہے تو اپنی مرضی اور دلی رضامندی سے وہ مال میت کے ورثاء کو ہبہ کرے ، اس پر کوئی زور و زبردستی نہ کی جائے۔
اس حیلہ کو اختیار کرنا لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے، نہ ہی اسے رسم و رواج بنایا جائے۔
صورت مسئولہ کے طابق محررہ طریقہ اسقاط ان شرائط کے مطابق نہیں، اس کو لازم بھی سمجھا جاتا ہے ، اور نہ کرنے والوں پر لعن طعن بھی کیا جاتا ہے، اس لیے اس سے احتراز و اجتناب لازم ہے۔
(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم، وإنما يعطى (من ثلث ماله) ولو لم يترك مالا يستقرض وارثه نصف صاع مثلا ويدفعه لفقير ثم يدفعه الفقير للوارث، ثم وثم حتى يتم. قال فی الشامیۃ: ثم ينبغي بعد تمام ذلك كله أن يتصدق على الفقراء بشيء من ذلك المال أو بما أوصى به الميت إن كان أوصى.( ردالمحتار مع الدرالختار، کتاب الصلوۃ ، باب قضاءالفوائت، ج:2، ص:532 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں