بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
دوران ڈيوٹى نماز باجماعت،سنت موکدہ اور نفل نماز پڑھنے کا حکم
سوال
میں موٹر وے پولیس میں ہوں اور موٹر وے پرہماری 8 گھنٹے گشت کی ڈیوٹی ہوتی ہے، اور گشت کے دوران چلتے چلتے اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے، تو اسکی مدد کرتے ہیں یا اگر کنٹرول سے کوئی کال آجائے تو اسکے مطابق کام کرتے ہیں یا کوئی ٹریفک وائلیشن کرے تو اس کو جرمانہ کرتے ہیں، دوران گشت حالات کے مطابق کبھی کہیں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کبھی روانہ ہوتے ہیں اور اسی طرح 8 گھنٹے گزارتے ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے (1) کہ رات کی ڈیوٹی میں جب ہم کسی ایگ جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں، تو قریبی مسجد میں یا گاڑی کے ساتھ روڈ پر کھڑے ہو کر باجماعت نماز اور سنت موکدہ پڑھ سکتے؟ جب کہ دوسرا ساتھی گاڑی میں موجود ہوتا ہے (2) اور اسی تہجد یا اشراق پڑھ سکتےہیں ؟ نماز باجماعت ،سنت موکدہ ،تہجد یا اشراق پڑھتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور ساتھی افسر کی ایک آواز پر بندہ آسانی سے گاڑی میں پہنچ سکتا ہے، یعنی کہ نوافل اور باجماعت نماز سے صرف افسران بالا کے حکم کی عدولی ہو جاتی ہے، جبکہ ڈیوٹی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا، کیونکہ دوسرا ساتھی ایک آواز کی دوری پرموجود ہوتا ہے ۔نوٹ! افسران بالا کے احکامات کے مطابق نماز روڈ پر ہی پڑھیں گے ۔(3)توکیا ہم روڈ کے کنارے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ پولیس ،فوج اور اسی طرح دوسرے اداروں کےملازمین کی حیثیت فقہی اصطلاح میں"اجیر خاص"کی ہے۔وہ اپنے محکمہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کےمطابق طے کردہ پورے وقت میں مقررہ جگہ پر ڈیوٹی کے پابند ہیں، البتہ نماز جیسے اہم فريضہ کی ادئیگی کے لیےمسلمان ملازم کے لیے فرض نماز اور سنن موٴکدہ کے بقدر وقت ملازمت کے دورانیہ سے مستثنی ہوتا ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق (1-3)موٹروے پولیس کے اہلکاراگر ایسی جگہ پر موجود ہوجہاں مسجد قریب ہوتوڈیوٹی کے وقت میں فرض نمازوں کے لیے مسجد جاکر باجماعت نمازادا کرنی چاہیے، لیکن اگر مسجد دور ہو تو روڈ کے کنارے کسی مناسب جگہ پراپنی جماعت کرالی جائےیااگرجماعت کےلیے کوئی نہ ملے توانفراداً نماز پڑھ لی جائے۔
سنتِ مؤکدہ کو بھی بغیر کسی شدید عذر کے نہیں چھوڑنا چاہیے،تاہم سنن موٴکدہ کی ادائیگی میں مسنون قراءت پر ہی اکتفا کی جائے،اور جلد از جلدنمازسےفارغ ہوکرواپس ڈیوٹی کی جگہ پہنچنےکا اہتمام ہو۔
(2)ڈیوٹی کے دوران نوافل اشراق،تہجدوغیرہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے چاہےدوسرا ساتھی ڈیوٹی کےلیے موجود بھی ہو۔
عن عبد الله بن مسعود قال: حافظوا على هؤلاء الصلوات الخمس حيث ينادى بهن، فإنهن من سنن الهدى، وإن الله عز وجل شرع لنبيه۔ صلى الله عليه وسلم ۔سنن الهدى، ولقد رأيتنا وما يتخلف عنها إلا منافق بين النفاق، ولقدرأيتنا وإن الرجل ليهادى بين الرجلين حتى يقام في الصف، وما منكم من أحد إلا وله مسجد في بيته،ولوصليتم في بيوتكم،وتركتم مساجدكم تركتم سنة نبيكم، ولو تركتم سنة نبيكم كفرتم(سنن أبي داود،کتاب الصلاة،باب فی التشدید فی ترک الجماعة)
الأجیر علیٰ قسمین: الأوّل الأجیر الخاص، وهو الذی استوجر علیٰ أن یعمل للمستأجر فقط، کالخادم مشاهرةً عملاً موقتاً بمدة معلومة.(شرح مجلةالأحكام،لسلیم رستم باز،ج:1،ص:236،رقم المادة:234)
(قوله وليس للخاص أن يعمل لغيره) بل ولا أن يصلي النافلة. قال في التتارخانية: وفي فتاوى الفضلي وإذا استأجر رجلا يوما يعمل كذا فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولا يشتغل بشيء آخر سوى المكتوبة وفي فتاوى سمرقند: وقد قال بعض مشايخنا له أن يؤدي السنة أيضا. واتفقوا أنه لا يؤدي نفلا وعليه الفتوى (ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، مطلب ليس للأجيرالخاص أنيصلي النافلة،ج:5،ص:69)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں