بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
میاں بیوی کے مابین الفاظ ِطلاق میں اختلاف
سوال
ایک خاتون کہتی ہےکہ مجھےشوہرنےمختلف اوقات میں دومرتبہ یہ الفاظ کہےکہ "میں تجھےطلاق دیتاہوں" اور تیسری مرتبہ مجھےشک ہےکہ اس نےیہی گزشتہ جملہ کہایایوں کہاکہ "میں تجھےطلاق دوں گا"،جب کہ شوہرکہہ رہاہےکہ میں نےاس کودھمکانے کےلیےہربارصرف یوں کہاہےکہ "میں تجھےطلاق دوں گا"۔ اب دریافت طلب امریہ ہےکہ کیامذکورہ خاتون کو طلاق ہوگئی ہےیانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ جب میاں بیوی کےدرمیان طلاق کےوقوع میں اختلاف واقع ہوجائے،بیوی طلاق کادعوی کررہی ہواورشوہر انکارکررہاہوتوبیوی کے ذمے اپنے دعوی پردومعتبرگواہوں کاپیش کرنالازم ہے،اگراس کےپاس گواہ نہ ہوں توشوہرکوقسم دی جائےگی۔
صورت مسئولہ کےمطابق اگربیوی طلاق کادعوی کررہی ہو کہ مجھےشوہرنےمختلف اوقات میں دومرتبہ یہ الفاظ کہےکہ "میں تجھےطلاق دیتاہوں" جب کہ تیسری مرتبہ مجھےشک ہےکہ اس نےیہی گزشتہ جملہ کہایایوں کہاکہ" میں تجھےطلاق دوں گا"توچونکہ شک کی صورت میں دعوی درست نہیں ہوتا،اس لیےتیسری طلاق کادعوی درست نہیں ،اورپہلی دوطلاقوں کاجو دعوی ہےاگرشوہراس کاانکاررہاہو توبیوی کےذمےاپنےدعوی پردومعتبرمردیاایک مرداوردوعورتیں بطورگواہ پیش کرنالازم ہے،اگرگواہ پیش ہوئےتودوطلاق رجعی واقع ہوں گی اورشوہرکوعدت کےاندررجوع کرنےکاحق حاصل ہوگا،اور شوہرکوآئندہ صرف ایک طلاق دینےکاحق ہوگا،البتہ اگر بیوی کےپاس گواہ نہ ہوں توشوہر کوقسم دی جائےگی اگروہ قسم اٹھائےتووہ عورت بدستوراس کی بیوی رہےگی، تاہم اگر شوہر اپنی قسم میں جھوٹا ہوتواس جھوٹی قسم اٹھانےسےوہ عمربھرگناہ گارہوگا،بیوی پراس کاوبال اورگناہ نہ ہوگا۔
" وإن اختلفا في وجود الشرط فالقول قول الزوج إلا أن تقيم المرأة البينة " لأنه متمسك بالأصل وهو عدم الشرط ولأنه ينكر وقوع الطلاق وزوال الملك والمرأة تدعيه "۔(الهداية، كتاب الطلاق، باب الأيمان فى الطلاق، ج:2، ص:399، رحمانية)
(و) نصابها (لغيرها من الحقوق سواء كان) الحق (مالا أو غيره كنكاح وطلاق...)( رجلان...أو رجل وامرأتان). (تنويرالأبصارمع الدرالمختار، كتاب الشهادات، ج:11، ص:9697-، دارالكتب العلمية)
وقال الأوزجندي: ترفع الأمر للقاضي، فإن حلف ولا بينة فالإثم عليه. (الدرالمختارعلى صدرردالمحتار، كتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:5، ص:5556-، دارالكتب العلمية)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں