بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

جعلی کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ بنانا


سوال

کرونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیٹ بنانے پر بنانے والے لوگ پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔کیایہ پیسے دینا اور ان کے لینا جائز ہے ؟

جواب

         واضح رہے کہ قرآن و حدیث میں جھوٹی گواہی، رشوت  ،دھوکادہی اور گناہ کے کام پر معاونت جیسے گناہوں کے  بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔  

         صورتِ مسؤلہ کے  مطابق كرونا ويكسين كى جعلی سرٹيفيكيٹ بنانا،يا اس كے بنانے پر پيسے دينا ، اور بنانے والے کے ليے پیسے لینا جھوٹی گواہی، رشوت  ،دھوکادہی اور گناہ کے کام پر معاونت جیسے گناہوں پر مشتمل ہونے  كی وجہ سے ناجائز ہے۔

 

قال اللہ تعالی:﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾( آلحج:30 )

وقال تعالی:﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾(المائدة،آية2)

وعن أبی سعید الخدریّ ؓ عن النبیﷺ قال: أَلَا إِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ ۔(مسند أحمد، رقم الحدیث :11268)

و قوله لا يرتشي المراد الرشوة في الحكم وهو حرام قال-صلى الله عليه وسلم۔ اَلرَّاشِیْ وَالْمُرْتَشِیْ فِی النَّارِ۔(كتاب المبسوط للسرخسي، كتاب أدب القاضي،ج16،ص67)


فتویٰ نمبر : 4887/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں