بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
منافع كوپالنےكی اجرت قرار دينا
سوال
ہمارےعلاقہ میں اکثرلوگ جانورخریدکرکسی کوپالنےکےلیےدےدیتے ہیں،اوراپنےمابین یہ معاہدہ طےکرلیتے ہیں کہ پالنےوالاہی اس کی پرورش کاذمہ دارہوگااوردوران پرورش اس کےتمام منافع پالنےوالےکےہوں گے،البتہ جب اس کوفروخت کیاجائےگاتوقیمت خریدکےبقدرثمن اصل مالک کاہوگا،باقی جونفع ہوگاوہ دونوں کےدرمیان آدھاآدھاہوگاتویہ معاملہ شرعا درست ہےیانہیں؟بالفرض بیچنے سے پہلےجانورمرگیا تو نقصان کاذمہ دار کون ہوگامالک یا پالنےوالا؟
جواب
شرعی نقطۂ نظرسےجانوروں کی ذات میں اس طرح کی شرکت کرناجائز نہیں کہ جانورکسی کودےاوراسےکہےکہ آپ اس پر مزدوری کریں،یااس کوپالیں اورجومنافع ہوں گےوہ دونوں کےدرمیان آدھاآدھاہوں گے ،بلکہ ایسی صورت میں تمام منافع مالک ہی کےہوں گے،اورمستاجرکےلیےاجرت مثل ہوگی۔
صورت مسئولہ کےمطابق اگر ایک شخص دوسرے کو جانور دےتا کہ وہ اس کو پالےاوردوران پرورش اس کےتمام منافع اس پالنےوالےکےہوں اوربیچنےکےبعداس جانورکی قیمت خریدکےبقدررقم مالک کی ہواورجونفع ہووہ دونوں کےدرمیان آدھاآدھا ہو،شرعایہ درست نہیں،بلکہ اس جانورکےتمام منافع خواہ بیچنےسےپہلےکےہیں یابعدکےمالک ہی کےہوں گے،اورپرورش کےتمام اخراجات بھی مالک کےذمےہوں گے،چنانچہ پالنےوالےنےدوران پرورش جتناخرچہ کیاہومالک پرخرچہ سمیت اس کی دیکھ بال کی اجرت مثل(مارکیٹ ریٹ کےمطابق اجرت)بھی پالنےوالےکودیناشرعالازم ہےاورپالنےوالےنےدوران پرورش جتنےمنافع استعمال کیےہیں اگروہ مثلی ہوں تواس کی مثل اوراگرقیمی ہوں تواس کی قیمت اصل مالک کوواپس کرناضروری ہے۔نیز اگرجانورپالنےوالےکے ہاں بغیر اس کی کوتاہی اورغفلت کےہلاک ہوجائےتووہ اس کاذمہ دارنہ ہوگا،بلکہ یہ نقصان مالک ہی کاشمارہوگا۔
وعلى هذا إذا دفع البقرة إلى إنسان بالعلف ليكون الحادث بينهما نصفين فما حدث فهو لصاحب البقرة ولذلك الرجل مثل العلف الذي علفها وأجر مثله فيما قام عليها وعلى هذا إذا دفع دجاجة إلى رجل بالعلف ليكون البيض بينهما نصفين.(الفتاوى الهندية، كتاب الشركة، الباب الخامس فى الشركة الفاسدة، ج:2، ص:336، دارالفکر)
أما فساد الشركة فلأن الوكالة على هذا الوجه لا تصح. ألا ترى أن من قال لآخر: أجر بعيرك على أن تكون الأجرة بيننا؛ لا تصح الوكالة كذا الشركة؛ ولأن الشركة لا تصح في أعيان الحيوان فكذا في منافعها.(بدائع الصنائع كتاب الشركة، فصل في شروط جواز هذه الأنوع الشركة، ج:7، ص:521، دارالكتب العلمية)
قال وإذا عطبت الدابة المستأجرة أو العبد المستأجر عند مستأجرهما من غير تعد ولا خلاف ولا جناية فلا ضمان عليه وبطلت الإجارة لأنه فات المعقود عليه. كذا في شرح الطحاوي.(الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب السابع والعشرون:في مسائل الضمان بالخلاف۔۔۔، ج:4، ص:537، دارالفكر )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں