بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
کریڈٹ کارڈ بنانا
سوال
میں سرکاری ملازم ہوں ۔ بینک الفلاح میں میرا اکاؤنٹ ہے ۔ اب میں الفلاح سے کریڈٹ کارڈ بنوانا چاہتا ہوں ، برانچ میں بیٹھا متعلقہ سیل آفیسر پوری شرائط نہیں بتاتا ، البتہ اُس فارم میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ کارڈ لینے والا مقررہ وقت کے بعد طے شدہ شرح سود ادا کروں گا۔ کیا اس شرط کے ساتھ کریڈٹ کارڈ بنانا ااور اس کو استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈ کے حامل کو اس کے ذریعے خریداری کرنے اور نقد رقم نکالنے کی سہولت دی جاتی ہے۔ اس خریداری یا نقد رقم نکالنے کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ کا حامل کارڈ جاری کرنے والے ادارے کا قرض دار ہوجاتا ہے، جب کہ ادارہ قرض خواہ ہوتا ہے۔اس کے ذریعے خریداری کی صورت میں ایک متعین مدت کے اندر اگر ادائیگی کی جائے تو ادارے کی طرف سے کوئی اضافی چارج لاگو نہیں ہوتا، لیکن متعین مدت میں ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اُس پر ادارے کی طرف سے اضافی چارج لاگو ہوتا ہے۔ اسی طرح نقد رقم نکالنے میں بھی متعین رقم سے زائد ادا کرنا لازم ہوتا ہے، جو کہ شرعاً ناجائز ہے، کیونکہ قرض کے بدلے قرض خواہ کا کسی قسم کا نفع سود کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے ۔چونکہ کریڈٹ کارڈ بنانے میں بہر حال ایک سودی معاملہ پر رضامندی اختیار کر کے اس پر دستخط کرنے پڑتے ہیں، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔
عن ابن مسعود قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه۔(سنن الترمذي، أبواب البيوع، باب ماجاء في أكل الربا، رقم الحديث:1206،ج:3، ص:512)
ما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه نهى عن قرض جر نفعا ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا لأنها فضل لا يقابله عوض والتحرز عن حقيقة الربا وعن شبهة الربا واجب۔( بدائع الصنائع، كتاب القرض، فصل في الشروط،ج: 10ص: 598)
يستطيع حاملها تسديد أثمان السلع والخدمات، والسحب نقدا في حدود سقف الإئتمان الممنوح۔
في حالة الشراء للسلع أو الحصول على الخدمات يمنح حاملها فترة سماح يسدد خلالها المستحق عليه بدون فوائد، كما تسمح له بتأجيل السداد خلال فترة محددة مع ترتب فوائد عليه، أما في حالة السحب النقدي فلا يمنح حاملها فترة سماح۔۔۔۔۔۔ لايجوز للمؤسسات إصدار بطاقات الإئتمان ذات الدين المتجدد الذي يسدده حامل البطاقة على أقساط آجلة بفوائد ربوية۔(المعايير الشرعية، المعيار الشرعي رقم:2، ص:79-80)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں