بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مسانہہ کی تفصیل


سوال

 مسانہہ کی تفصیل کیجئے؟

 

جواب

            مسانہہ سنہ سے اور سنہ کا معنی ہے سال۔ مسانہہ کہتے ہیں پورے سال کے لئے كوئی عقد اجارہ کرنا جس طرح میاومہ ایک دن کے لیے عقد اجارہ کرنے کو اور مشاہرہ ایک مہینے کے لیے عقد اجارہ کرنے کو کہتے ہیں، عقد مسانہہ میں مستاجر اجیر کو پورے سال کے لیے اجارہ پر لیتا ہے ۔ مسانہہ میں اجیر، اجیر خاص كے حكم ميں ہوتا ہے۔

 

سانهه مسانهة وسناها؛عامله بالسنة أو استأجره لها. (لسان العرب، فصل في السين المهملة، ج:13، ص:502)

الأجير الواحد وهو الذي استأجره مياومة أو مشاهرة أو مسانهة بأجرة معلومة۔ ( البناية شرح الهداية، باب شهادة الأجير لأستاذه، ج:9، ص:140)


فتویٰ نمبر : 2923/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں