بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
زہر سے شفا کے لیے عجوہ کھجور استعمال کرنا
سوال
حدیث میں آیا ہے عجوہ کھجور کے سات دانے کھانے سے زہر اثر نہیں کرتا، اشکال ہوتا ہے کہ دنیا میں ایسے بے شمار زہر ہیں جن کا علاج نہیں اور اس سے انسان کی یقینی موت ہو جاتی ہے حتی کہ ایک قطرے سے بھی کم زہر انسان کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے اب سوال یہ ہے کہ اس کھجور میں جس زہر کے لئے شفاء ہے وہ کوئی مخصوص زہر ہے یا ہر زہر سے شفاء ہے؟ اور زہر کے اثرات سے کیا مراد ہے؟
جواب
واضح رہے کہ علاج کے سلسلے میں احادیث میں جو ہدایات ذکر ہوئی ہیں وہ وجوب اور لزوم کا درجہ نہیں رکھتیں ، کیونکہ دوا و علاج کی تجویز میں ہر شخص کے علاقے اور ماحول، اسی طرح مریض کے اپنے مزاج اور طبیعت کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا ان امور کو سامنے رکھتے ہوئے نیز کسی ماہر معالج کے مشورے کے ساتھ ان ہدایات پر عمل کرنا بلاشبہ درست اور فائدہ مند ہوگا، تاہم کسی شخص کو اگر طبّ کے اُصولوں سے آگاہی نہ ہو تو اسے صرف نسخہ دیکھ کر دوسروں کا علاج نہیں کرنا چاہیے کیونکہ احادیثِ مبارکہ میں بیان کردہ علاج کے طریقے بلاشبہ درست ہیں، لیکن انسان اپنی ناتجربہ کاری سے نقصان اُٹھا سکتا ہے یا کسی کا نقصان کرسکتاہے۔ نیز دوا و علاج کی تاثیر میں مریض کے اعتقاد ، دوا کی مقدار اور مرض کی کیفیت کو بھی خاص دخل ہوتا ہے ، لہذا ان امور کا لحاظ رکھنابھی ضروری ہے۔
مذکورہ بیان کے بعد سوال میں مذکورحدیث کا مطلب بھی اسی طرح سمجھ لیا جائےاور اس کو عموم پر نہ لیا جائے بلکہ طب سے متعلقہ افراد کی رائے کے مطابق حدیث کا مطلب بیان کیاجائے۔
(وكذب بطن أخيك) : أي أخطأ تقول العرب: كذب سمعي إذا أخطأ، وأراد بخطئه عدم حصول الشفاء له، وذلك لأن نيته في شربه لم تكن خالصة أو لأن الدواء لم يعمل عمله، ذكره ابن الملك. (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، كتاب الطب والرقى، ج:7، ص:286)
فقال: (صدق الله، وكذب بطن أخيك) . فيه أن ماجعل الله فيه شفاء من الأدوية قد يتأخر تأثيرة فى العلة حتى يتم أمره وتنقضى مدته المكتوبة فى أم الكتاب. وقوله: (صدق الله وكذب بطن أخيك) يدل أن الكلام لايحمل على ظاهره ولو حمل على ظاهره لبرىء المريض عند أول شربة العسل، فلما لم يبرأ إلا بعد تكرر شربه له دل أن الألفاظ مفتقرة إلى معرفة معانيها، وليست على ظواهرها. (شرح صحيح البخارى لابن بطال، كتاب الطب، باب دواء المبطون، ج:9، ص:416)
(صدق القرآن وكذب بطن أخيك) وقال بعض العلماء فى قوله: (شفاء للناس) المعنى فيه شفاء لبعض الناس. وتأولوا الآية. وحديث جابر وأبى سعيد على الخصوص. وقالوا: الحجامة وشرب العسل والكى إنما هو شفاء لبعض الأمراض دون بعض، ألا ترى قوله عليه السلام: (أو لذعة بنار توافق الداء) فشرط موافقتها للداء فدل هذا أنها إذا لم توافق الداء فلا دواء فيها، وقد جاء فى القرآن مالفظه العموم والمراد به الخصوص كقوله تعالى: (وماخلقت الجن واإنس إلا ليعبدون) يريد المؤمنين منهم لقوله تعالى: (ولقد ذرأنا لجهنم كثيرا من الجن والإنس) أى: خلقنا، وقال تعالى فى بلقيس: (وأوتيت من كل شىء) ولم تؤت ملك سليمان، ومثله كثير. (شرح صحيح البخارى لابن بطال، كتاب الطب، باب الدواء بالعسل...، ج:9، ص:395)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں