بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
قربانی کا نصاب
سوال
ایک شخص کی اہلیہ کے پاس ساڑھے تین تولہ سونا اور استعمال کے کپڑے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔اسی طرح اس شخص نے اپنے بچوں کے نام پلاٹ خریدا ہے اس نیت سے کہ کل اس کو بیچ کر اس سے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات پورا کرو ں گا اس پلاٹ کے صرف ایک لاکھ روپے ایڈوانس میں دئیے ہیں اور باقی پیسے ادا نہیں کیے ۔ تو کیا اس شخص کی اہلیہ اور اس شخص پر قربانی واجب ہے ۔اگر ہاں تو قربانی کے دن گزرنے کے بعد اس کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
شرعی اعتبار سےقربانی ہر اس مسلمان ( مردوعورت) پر واجب ہوتی ہے جو عاقل ،بالغ اور مقیم ہو اور اس کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھےباون تولہ چاندی یا چاندی کے نصاب کے بقدر نقدی یا ایسا سامان موجود ہو جو اس کے حاجات اصلیہ سے زائدہو ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر اس شخص کی اہلیہ کے پاس صرف ساڑھے تین تولہ سونا اور اس کے علاوہ صرف استعمال کے کپڑے ہوں تو اس کی اہلیہ پر قربانی واجب نہیں ۔ اس لیے کہ ساڑھے تین تولہ سونا نصاب سے کم ہے ۔
جہاں تک پلاٹ پر قربانی کا مسئلہ ہے تو اگر یہ شخص پلاٹ بچوں کے نام خرید چکا ہو اور ان کو ہبہ بھی کر چکا ہو اور وہ نابالغ ہوں تو یہ پلاٹ بچوں کی ملکیت شمار ہوگی لہذا اس شخص پر قربانی واجب نہ ہوگی او ر اگر اولاد بالغ ہو تو محض ان کے نام خریدنے سے وہ اس کے مالک متصور نہ ہوں گے بلکہ ہبہ کرنے کے بعد ان کو باقاعدہ قبضہ دینے سے وہ مالک متصور ہوں گے چنانچہ اگر قبضہ نہ دیا ہو تو یہ شخص ہی اس کا مالک متصور ہوگا اسی طرح اگر صرف اولاد کے نام خریدا ہو لیکن مقصود ان کومالک بنانا نہ ہو تب بھی یہ شخص خود اس کا مالک ہوگا،لہذا پلاٹ کی کل قیمت سےبقیہ رقم منہا کرنے کے بعد اگر باقی رقم ساڑھے باؤن تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا زائد ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔اور قربانی کےایام میں قربانی نہ کرنے کی صورت میں قربانی کے دن گزرنے کے بعد اس کی قیمت فقراومساکین پر صدقہ کر ےگا۔
وأما شرائط الوجوب منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة ۔ ۔ ۔ والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها۔(الفتاوى الهندية،كتاب الأضحية، الباب الأول،ج:5،ص:336)
(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) ۔ ۔ ۔ (تام فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) وفارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم.(الدرالمختارعلى صدر ردلمحتار، كتاب الزكوة،ج:3،ص:174)
( و ) تصدق ( بقيمتها غني شراها أولا ) لتعلقها بذمته بشرائها أولا فالمراد بالقيمة قيمة شاة تجزي فيها۔(الدرالمختار علی صدر ردالمحتار، کتاب الأضحية،ج:9 ،ص:465)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں