بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

فصل پركيڑےماردوائی كااسپرےكرنا


سوال

فصل کی حفاظت کی خاطرکاشت کار عموماکیڑےمکوڑوں کومارنےکےلیےفصل پرکیڑےماردواؤں  کا اسپرے کرتےہیں توکیاحفاظت فصل کی خاطراسپرےکےذریعےکیڑےمکوڑوں کومارناشرعاجائزہے؟ 

جواب

          واضح رہےکہ وہ کیڑےمکوڑےجن سےانسان کی جان ومال کوضررپہنچنےکااندیشہ ہوتوایسےضرررساں کیڑے مکوڑوں کومارنےکی شرعا گنجائش ہے ۔

          صورت مسئولہ  کےمطابق فصل پرموجودکیڑےمکوڑےچونکہ عمومافصل کےلیےضرررساں ہوتےہیں، اس لیےفصل کی حفاظت کی خاطر اگرکیڑےماردوائی کےاسپرےکرنےکےسوا اور کوئی چارہ نہ ہوتوایسی صورت میں فصل پرکیڑےماردوائی کے اسپرے کرنےکی گنچائش ہے۔

 

قتل الزنبور والحشرات هل يباح في الشرع ابتداء من غير إيذاء وهل يثاب على قتلهم؟ قال لا يثاب على ذلك وإن لم يوجد منه الإيذاء فالأولى أن لا يتعرض بقتل شيء منه كذا في جواهر الفتاوى.(الفتاوٰى الھندیة، كتاب الكراهية، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم، ج:5، ص:417، دارالفكر)


فتویٰ نمبر : 4816/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں