بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

باغبان کاکریٹ میں ضرورت سےزائد گھاس رکھنا


سوال

باغبان جب فروٹ،مثلا:امرود،یا آلوبخارہ وغیرہ کریٹ میں بند کرتےہیں توفروٹ کی  حفاظت کی خاطروہ کریٹ میں فروٹ کیساتھ گھاس   وغیرہ رکھتےہیں،لیکن جب فروٹ کی قیمت بڑھ جاتی ہےتواس وقت وہ کریٹ میں گھاس عام معمول کی بنسبت زیادہ رکھتےہیں،جس میں حفاظت کےعلاوہ یہ بھی  ملحوظ نظر ہوتا ہےکہ اس میں  فروٹ کم آئےاورکریٹ بھی خوب بھراہوانظرآئے۔از روئےشرع ان کایہ عمل درست ہےیانہیں؟

جواب

       واضح رہےکہ دھوکہ دہی اورفریب شرعی واخلاقی جرم ہے،اورحدیث شریف میں اس کےمتعلق سخت وعید آئی ہے،حضورﷺنےفرمایاکہ جودھوکہ دہی اورفریب کرتاہےوہ ہم میں سےنہیں ۔

صورت مسئولہ کےمطابق باغبان کاکریٹ میں ضرورت سےزائدگھاس اس  غرض سےرکھناکہ اس کی وجہ سےکریٹ میں  معمول سےکم مقدار میں فروٹ رکھے،اورکریٹ  خوب بھراہوانظرآئے،یہ دھوکہ دہی اورفریب ہےجوکہ شرعاناجائز ہے،اس لیےاس سے احترازکرناضروری ہے۔

 

عن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من حمل علينا السلاح فليس منا، ومن غشنا فليس منا» (أخرجه الإمام مسلم، كتاب الإيمان، باب قول النبيﷺمن غشنافليس منا، رقم الحديث:164، ج:1، ص:161، البشرى)


فتویٰ نمبر : 2906/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں