بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/08/2026

دارالافتاء

 

موت کی سختی سے پناہ کے متعلق روایت کی تحقیق


سوال

 حضور ﷺ کا ارشاد ہے: یا اللہ تو روح کو پٹھوں، ہڈیوں اور انگلیوں  سے نکالتا ہے ، یا اللہ مجھ پر موت کی سختی اسان فرما، مذکورہ حدیث کی تخریج مطلوب ہے؟

جواب

           موت کی سختی کے بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے ، آپ رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ : میں نے رسول ﷺ کوحالت نزع میں دیکھا ، آپﷺ کے پاس پانی کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا، آپﷺ اس میں ہاتھ داخل کرتے اور پھر اپنے چہرے پر پھیر لیتے تھے اور فرماتے کہ یا اللہ موت کی سختی میں میری مدد فرما۔

            تاہم سوال میں مذکورہ الفاظ کے ساتھ  کوئی حدیث ہمیں  نہیں ملی اس لیے جب تک کسی مستند سند کے ساتھ یہ روایت کتب حدیث میں نہ ملے تو اس کو بیان نہ کیا جائے۔  

 

عن عائشة، أنها قالت: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو بالموت، وعنده قدح فيه ماء، وهو يدخل يده في القدح، ثم يمسح وجهه بالماء، ثم يقول: اللهم أعني على غمرات الموت أو سكرات الموت۔ (سنن الترمذي، باب ما جاء في التشديد عند الموت، رقم الحديث: 978)


فتویٰ نمبر : 4846/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں