بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سالگرہ منانا


سوال

برتھ ڈے (سالگرہ منانا) شرعا کیسا ہے؟

جواب

           برتھ ڈے (سال گرہ) منانے کا شرعاً  کوئی ثبوت نہیں ،  یہ موجودہ زمانہ میں غیر مسلموں کی ایک رسم ہے، جس میں عموماً طرح طرح کى خرافات شامل ہوتی ہیں، مثلاً: مخصوص لباس پہننا ، موم بتیاں لگاکر کیک کاٹنا ، موسیقی، مرد وزن کی مخلوط محفلیں ، تصویر کشی  وغیرہ،یہ سب امور ناجائز ہیں،  لہذا  مسلمانوں کو اس طرح کے فضول رسموں کا اہتمام کرنے اس پر پیسہ خرچ کرنے اور اس میں شریک ہونے سے احتراز کرنا چاہیے ۔

 

عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من تشبه بقوم فهو منهم " ۔ (ابو داؤد،كتاب اللباس، باب ما جاءفي الأقبية،ج:2،ص:219،مكتبة البشرى)

(من تشبه بقوم) : أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار. (فهو منهم) : أي في الإثم والخير. قال الطيبي: هذا عام في الخلق والخلق والشعار، ولما كان الشعار أظهر في التشبه ذكر في هذا الباب۔(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ،کتاب اللباس،الفصل الثانی،ج:9 ،ص:247 )


فتویٰ نمبر : 4821/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں