بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 16/08/2026 |
دارالافتاء
طلاق نامہ لکھ کر پھر اس کو پھاڑنے سے طلاق کاحکم
سوال
ایک شخص نے بیوی کے غیر موجودگی میں ایک سادہ کاغذ پر طلاق کی نیت سے یہ الفاظ لکھےہیں کہ "میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیتاہوں آج کے بعد وہ میری طرف سے مکمل طور پر آزاد ہے"لیکن بیوی کو دکھایا نہیں اور نہ اس کو اس کے متعلق معلوم ہوا ، اور اس شخص نےوہ کاغذ پھاڑ کر دوبارہ اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنا شروع کردیا، تو کیااس طلاق نامہ سے طلاق واقع ہوئی ہے یانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح زبانی تلفظ سے طلاق واقع ہوتی ہےاسی طرح تحریر کے ذریعے بھی طلاق واقع ہوتی ہے،چنانچہ اگر کوئی شخص بغیر کسی جبر واکراہ کے کسی کاغذ وغیرہ پر طلاق کی نیت سے طلاق تحریر کرے تو اس سے طلاق واقع ہو جائے گی ، نیز وقوع طلاق کےلیے طلاق دیتے وقت بیوی کا موجود ہونا یا اس کو طلاق کا علم ہونا بھی ضروری نہیں ،اور کاغذ کے پھاڑنے سے طلاق کے وقوع پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
صورت مسئولہ کے مطابق جب مذکورہ شخص نے طلاق کی نیت سے کاغذ پر یہ الفاظ لکھےہیں کہ"میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیتاہوں ،آج کے بعد وہ میری طرف سے مکمل طور پر آزاد ہے" تواس کی بیوی پرتین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں ، اور وہ مطلقہ مغلظہ بن کر شوہر پر حرام ہو چکی ہے، اگرچہ بیوی کو اس تحریر کے متعلق کوئی علم نہ ہو۔ طلاق لکھنے کے بعدکاغذ پھاڑنے سے طلاق کے وقوع پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔لہذا ان پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں۔
وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع وإلا فلا وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة۔(الفتاوٰی الھندیۃ، کتاب الطلاق، الفصل السادس فی الطلاق بالکتابۃ، ج:1، ص:446 )
فروع كتب الطلاق إن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى وقيل مطلقا۔ قال ابن عابدین:وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة۔(ردالمحتار، کتاب الطلاق، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ، ج:4، ص:455)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں