بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

چہل قدمی کرتے وقت تلاوت سننا


سوال

 روزانہ چہل قدمی کرنا میرامعمول ہے،لوگ عموماً اس دوران میوزک سنتے ہیں،میں سورہ رحمٰن یاکسی اور سورت کی تلاوت سنتا ہوں، مجھے کسی نے کہاکہ یہ غلط ہے،ہم واک کرتے ہوئے قرآن کی تلاوت نہیں سن سکتے۔برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

جواب

            اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم کاادب و احترام ہر مسلمان کا فریضہ ہے ۔قرآن کریم کی تلاوت کرنی ہو ،سننی ہو،یا قرآن کریم کو ہاتھ لگانا ہو سب میں آداب کی رعایت ضروری ہے ۔

          صورت مسئولہ میں چہل قدمی کے دوران تلاوت کرنااورتلاوت سننا دونوں جائزہیں۔البتہ سنتے وقت اس کی طرف دھیان اور توجہ بھی دینی چاہیے،جس وقت توجہ نہ دی جاسکے اس وقت تلاوت نہیں سننی چاہیے۔

 

ولا بأس بالقراءة راكبا وماشيا إذا لم يكن ذلك الموضع معدا للنجاسة فإن كان يكره كذا في القنية۔(الفتا وی الھندیة،کتاب الکراھیة، الباب الرابع فی الصلاۃ والتسبیح وقراءۃ القرآن ج:5ص:316)


فتویٰ نمبر : 4788/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں