بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/11/2026 |
دارالافتاء
عمرہ کے طواف میں دو چکر لگانے کے بعد طواف ترک کرنا
سوال
ایک آدمی نے عمرہ کا احرام باندھا اور طواف شروع کیا، ایک یا دو چکر لگائے لیکن طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے طواف چھوڑ کر صفا مروہ کی سعی کی اور حلق کرکے احرام کھول دیا اور واپس اپنے ملک آگیا ،اب اس شخص کے عمرہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
فقہائے کرام ؒ کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ عمرہ کا صرف ایک ہی رکن ہے اور وہ ہے طواف کرنا ، پھر طواف کے کم ازکم چار چکر رکن کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے، چنانچہ اگر کوئی شخص چار چکر مکمل کرنے سے پہلے طواف ترک کردے تو رکن ادا نہ کرنے کی وجہ سے عمرہ ادا نہ ہوگا ۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھے اور طواف کے ایک یا دو چکر لگانے کے بعد طواف چھوڑدےاور سعی کرکے احرام کھول دے تو اس کا عمرہ ادا نہ ہوگا ، لہذا عمرہ فاسد ہونے کی بنا پر اس کے ذمے عمرہ کی قضا اور کفارے کے طور پر ایک دم ادا کرنا واجب ہے۔
(وأما) ركنها فالطواف لقوله عز وجل {وليطوفوا بالبيت العتيق} [الحج: 29] ؛ ولإجماع الأمة عليه۔۔۔ وإذا فسدت يمضي فيها ويقضيها وعليه شاة لأجل الفساد عندنا. (بدائع الصنائع ، كتاب الحج ، باب العمرة ، ج: 3 ص: /306304)
فإن رفضها فعليه دم لرفضها وعمرة مكانها۔۔۔قالوا وهذا دم كفارة أيضا۔(الھدایة ، كتاب الحج، باب إضافة الإحرام إلى الإحرام ، ج: 1 ص: 312)
فالإحرام شرط و معظم الطواف ركن وغيرها من أقل أشوط الطواف والسعي ولحلق والتقصير واجب ۔(غنية الناسك ، كتاب الحج ، باب العمرة ، ص:196)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 255
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 916
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 461
- کتاب الصوم | فتاوئ : 92
- کتاب الحج | فتاوئ : 115
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 512
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 90
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 491
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 107
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 80
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 183
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 418
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 160
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 35
- کتاب الوقف | فتاوئ : 332
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1217
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 398
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں