بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
درميان سال ميں فارغ كیےگئےمدرس کابقیہ سال کی تنخواہ کااستحقاق
سوال
اگرکوئی شخص کسی دینی مدرسہ کےمہتمم کےساتھ تدریسی خدمات سرانجام دینےکامعاہدہ کرےاورمدرسہ میں اس کی تقرری ہوجائے،چارماہ خدمت سرانجام دینےکےبعدمہتمم مدرسہ اس کواستعفی دینےپرمجبورکردے،اوروہ بامرمجبوری چارماہ بعد مستعفی ہوجائے توکیاوہ ازروئےشرع سال کے بقیہ مہینوں کی تنخواہ کامستحق بنتاہےیانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ مدارس دینیہ کےمہتمم اورمدرس کےدرمیان طےہونےوالاعقدعموماعقدمسانہہ ہوتاہے، یعنی پورے تعلیمی سال کے لیے عقد ہوتا ہے۔عاقدین میں سےکوئی بھی عذرشرعی کےبغیراسےفسخ نہیں کرسکتا،بلکہ ان میں سےہرایک پر عقدکےجملہ شرائط کی پاسداری لازم ہوتی ہے ،البتہ اگرمدرس کسی ایسی کوتاہی کامرتکب ہو،جس کی وجہ سےادارےکےسربراہ کےلیےاس کوبرطرف کرناناگزیرہوتواس صورت میں اس کےلیے سال کےدرمیان میں عقدفسخ کرناجائزہے،اسی طرح اگرخودمدرس اپنی کسی مجبوری کی بناپرعقدبرقراررکھنےسےقاصرہوتووہ بھی عقدفسخ کرسکتاہے،ان دونوں صورتوں میں مدرس صرف گزرےہوئےایام اورمہینوں کی تنخواہ کامستحق ہوتاہے،بقیہ سال کی تنخواہ کامستحق نہیں ہوتا،تاہم اگر مدرس میں ایسی کوئی کوتاہی نہ ہوتوپھردرمیان سال میں مہتمم کےلیےاس کوفارغ اوربرطرف کرناجائزنہیں،ورنہ بصورت دیگروہ بقیہ سال کی تنخواہ کامستحق ہوگا۔
الإجارة اللازمة هي الإجارة الصحيحة...ليس لأحد الطرفين فسخها بلا عذر.(دررالحكام شرح مجلة الأحكام، كتاب الإجارة، المادة:406، ج:1،ص:443، المكتبة العربية)
إذا استأجر أستاذا ليعلمه هذا العمل في هذه السنة فمضى نصف السنة فلم يعلمه شيئا فللمستأجر أن يفسخ....وفي التجريد لو آجر نفسه في عمل أو صناعة ثم بدا له أن يترك العمل لم يكن له ذلك، وإن كان ذلك العمل ليس من عمله وهو مما يعاب به كان له الفسخ كذا في الخلاصة.( الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب التاسع عشرفي فسخ الإجارةبالعذر، ج:4،ص:499،دار الفکر)
والأجير الخاص من يتقبل العمل من واحد، وقال القدوري....والخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل..... والأجير الخاص لا يمكنه أن يعمل لغيره لأن منافعه في المدة صارت مستحقة للمستأجر والأجر مقابل بالمنافع، ولهذا يبقى الأجر مستحقا، وإن نقض العمل. (تبيين الحقائق شرح كنزالدقائق، كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، ج:5، ص:137، دارالكتب العلمية)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں