بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
"میں اللہ سے ناراض ہوں "کہنے کا حکم
سوال
ایک آدمی نےاپنی بیوی کوتین طلاقیں دی۔عدت پوری ہونےکےبعدزوج اول نےمطلقہ کانکاح بغرض حلالہ دوسرےشخص سےکرایا ،جب زوج ثانی منکوحہ کےپاس آیاتوباتوں باتوں میں زوج ثانی نےمنکوحہ سےپوچھاکہ آپ کس سےخفہ(ناراض)ہے،اس نےکہامیں اللہ سےخفہ(ناراض)ہوں ۔اب دریافت طلب امریہ ہےکہ بیوی کایہ کہناکہ "میں اللہ سےناراض ہوں"کلمات کفریہ ہےیانہیں؟ واضح رہے،زوجہ کہتی ہےکہ مذکورہ الفاظ سےمیرامقصد صرف طبعی شکایت تھی۔نیززوج ثانی نےمنکوحہ سےجماع کیاہے تو اب وہ زوج اول کےلیےحلال ہوگی یادوبارہ کسی شخص سےحلالہ کرانالازم ہے؟
جواب
واضح رہےکہ مسئلہ تکفیر(کسی مسلمان کوکافرقراردینا)ایسامسئلہ ہے،جس کےبیان کرنےمیں حددرجہ احتیاط ضروری ہے، چنانچہ فقہاےکرام نےلکھاہےکہ اگرکسی مسئلہ میں کئی وجوہ ایسی ہوں ،جن سےکفرثابت ہوتاہو،اورایک وجہ ایسی ہوجوتکفیرسےمانع بنتی ہو تومفتی(فتوی دینےوالے)پرلازم ہےکہ مسلمان پرحسن ظن رکھتےہوئےفتوی دینےمیں عدم تکفیروالی وجہ کوترجیح دےدے۔
صورت مسئولہ کےمطابق مذکورہ کلام(میں اللہ سےناراض ہوں)خاتون کولاحق طبعی پریشانی وغم سےتعبیرپرمحمول کرناممکن ہے،یعنی ممکن ہےکہ خاتون کااس کلام سے باری تعالی کی تقدیرپراعتراض کرنامقصودنہ ہو،بلکہ محض اپنی طبعی پریشانی وغم کومذکورہ جملےسے تعبیرکیاہو،اس لیےمذکورہ کلام کہنےسےیہ خاتون دائرۂ اسلام سےخارج متصورنہ ہوگی ،بلکہ بدستوروہ مسلمان شمارہوگی،تاہم مذکورہ جملہ میں چونکہ کفرکاشائبہ موجودہے،اس لیےآئندہ اس جیسےکلام کہنےسےاحترازضروری ہے ،نیزخاتون پرلازم ہےکہ مذکورہ کلام سےرجوع اور استغفارکرے۔
جہاں تک مذکورہ خاتون کازوج اول کےلیےحلال ہونےکامسئلہ ہےتوزوج ثانی نےاگرازدواجی تعلقات قائم کرنےکےبعداس کو طلاق دیاہوتوعدت پوری ہونےکےبعدیہ خاتون زوج اول کےلیےحلال ہوگی، اوراس کااس سےنکاح کرناشرعادرست ہوگا۔
وفى الخلاصة وغيرها إذا كان فى المسألة وجوه توجب التكفير ووجه واحد يمنعه فعلى المفتي أن يميل إلى الوجه الذي يمنع التكفير تحسينا للظن بالمسلم.(ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الجهاد، باب المرتدين، مطلب: مايشك أنه ردة لايحكم بها، ج: 6، ص:358، دارالكتب العلمية)
وماكان في كونه كفرا اختلافا، فإن قا ئله يؤمربتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع عن ذلك بطريق الاحتياط، وما كان خطأ من الألفاظ ولاتوجب الكفر، فقائله مؤمن على حاله ولايؤمر بتجديد النكاح، ولكن يؤمر بالاستغفار والرجوع عن ذلك والله أعلم.(الفتاوى التاتارخانية، كتاب أحكام المرتدين، الفصل الأول: إجراء كلمة الكفر وحديث النفس، ج:7، ص:284، الرشيدية)
وإن كان الطلاق ثلاثا فى الحرة وثنتين فى الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية.(الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، باب السادس فى الرجعة، ج:1، ص:473، دارالفكر)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں