بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
غیر مسلموں کی کمپنیوں میں ملازمت کرنا
سوال
آج کل مختلف قسم کی کمپنیاں وجود میں آئی ہیں ان کمپنیوں میں سے اکثر کمپنیاں یہود کو فنڈنگ کرتی ہیں،تو کیا ایسے پلیٹ فارم پر کام کرنا جائز ہے؟ جو کفار کے ساتھ مدد اور تعاون کرےجس سے کفار کو ترقی ملتی ہے اور وہ دن بدن امتِ مسلمہ کے زوال کے منصوبے بناتے ہیں ۔
جواب
واضح رہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ دنیاوی معاملات اور تجارت کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ کسی ممنوع یا حرام چیز کی تجارت نہ ہو۔ اسی طرح اگر ان کے ساتھ معاملات کی وجہ سے مسلمانوں کو نقصان پہنچنا یقینی ہو، تو پھر اس سے احتراز ضروری ہے ، چنانچہ فقہائے کرامؒ نے کفار کو حالتِ جنگ میں اسلحہ فروخت کرنے کو ممنوع قراردیا ہے ۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق غیر مسلموں کی کمپنیوں کے ساتھ معاملات کرنا ان کی مصنوعات خريدنااوران کمپنیوں کے واسطے سے پروڈکٹ کسی کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے ، تاہم اگر کسی کمپنی کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ اس کی آمدنی کلی یا جزوی طور پر اسلام دشمن منصوبوں میں استعمال ہوتی ہے تو پھر مسلمانوں پران سے بائیکاٹ کرنا اور ان کمپنیوں کی مصنوعات سے اجتناب کرنا شرعاً ضروری ہے۔
(قوله: ولا ينبغي أن يباع السلاح من أهل الحرب) إذا حضروا مستأمنين (ولا يجهز إليهم) مع التجار إلى دار الحرب «لأنه - عليه الصلاة والسلام - نهى عن بيع السلاح من أهل الحرب وحمله إليهم»۔(فتح القدير ، كتاب السير ، باب الموادعة ومن يجوز أمانه ، ج:5 ص: 209)
لابأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه۔(الفتاوى الهندية ، كتاب الكراهية ، الباب الرابع عشر في أهل الذمة ج: 5 ص: 384)
ولا بأس بحمل الثياب والمتاع والطعام، ونحو ذلك إليهم؛ لانعدام معنى الإمداد، والإعانة، وعلى ذلك جرت العادة من تجار الأعصار، أنهم يدخلون دار الحرب للتجارة من غير ظهور الرد والإنكار عليهم، إلا أن الترك أفضل؛ لأنهم يستخفون بالمسلمين، ويدعونهم إلى ما هم عليه، فكان الكف والإمساك عن الدخول من باب صيانة النفس عن الهوان، والدين عن الزوال، فكان أولى.(بدائع الصنائع ، كتاب السير ، فصل في بيان مايكره حمله إلى دارالحرب ، ج: 9 ص: 402)
المسلم إذا آجر نفسه من الكافر ليخدمه جاز ، ويكره، قال الفضلي: لايجوز في خدمة ما فيه إذلال، بخلاف الزراعة والسقي۔(خلاصة الفتاوى ، کتاب الإجارات ، الفصل العاشر ، ج: 3 ص: 149)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں