بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
استعمال کی وجہ سےقیمت فروخت سے کم پر اقالہ کرنا
سوال
آج کل عام طور پر مارکیٹ میں ایک خریدار مثلا زید بکر سے ایک رکشہ دو سال کی قسطوں پر خریدتا ہے، ماہانہ قسط دس ہزار، کل قیمت دو لاکھ تیس ہزار، جس میں تیس ہزار نقد،جب کہ باقی قسطوں کی صورت میں دینا ہے۔ اب زید تین ماہ رکشہ چلانے کے بعد دوبارہ بکر کے پاس آتا کر کہتا ہے کہ یہ رکشہ واپس لے لو، بکر رکشہ واپس کرنے کی صورت میں کچھ رقم مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کاٹ کر باقی رقم واپس کرتا ہےمثلا اگر زید نے تیس ہزار دئیے ہے اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے قیمت میں نقصان دس ہزار آیا ہے تو دس ہزار کاٹ کر باقی بیس ہزار واپس کر دیتا ہے ، اور اگر نقصان تیس ہزار آیا ہے تو تیس ہزار کاٹتا ہےاور رکشہ زید سے واپس لے لیتا ہے، اب سوال یہ ہےکہ کیا رکشہ واپس لینے کی صورت میں بکر کےلیے قیمت میں نقصان کے بقدر کٹوتی جائز ہےیا نہیں؟
جواب
بائع اور مشتری جب ایجاب اور قبول کرلیں توبیع تام ہو جاتی ہے ، تاہم اگر بائع اور مشتری باہمی رضامندی کے ساتھ بیع ختم کرنا چاہیں تو ختم کر سکتے ہیں، فقہائے کرام کی اصطلاح میں اس کو اقالہ کہتے ہیں،اور اقالہ میں یہ ضروری ہے کہ اقالہ ثمن اول پر ہو، لیکن اگر مبیع میں کوئی ایسا عیب پیدا ہو جائےجس کی وجہ سے مبیع کی قیمت میں کمی آجائے تو پھر بائع کے لیے اصل قیمت سے نقصان کے بقدر رقم کاٹ لینا جا ئز ہے۔
صورت مسٔولہ میں اگر خریدار (زید) تین ماہ رکشہ استعمال کرکے واپس کرنا چاہے تو چونکہ عموما استعمال کی وجہ سے رکشہ کی قیمت کم ہو جاتی ہے اس لئے بائع (بکر) کے لیے شرعا جائز ہے کہ قیمت کے نقصان کے حساب سے مشتری سے رقم کاٹ لے ۔
الإقالة جائزة في البيع بمثل الثمن الأول۔۔۔فإن شرطا أكثر منه أو أقل فالشرط باطل۔(الهداية، كتاب البيوع، باب الاقالة، ج:3، ص:72)
وكذا إذا شرط الأقل لما بيناه إلا أن يحدث في المبيع عيب فحينئذ جازت الإقالة بالأقل؛ لأن الحط يجعل بإزاء ما فات بالعيب۔(الهداية، كتاب البيوع، باب الاقالة، ج:3، ص:72)
كل ما أوجب نقصان الثمن في عادة التجار فهو عيب"؛ لأن التضرر بنقصان المالية، وذلك بانتقاص القيمة والمرجع في معرفته عرف أهله۔(الهداية، كتاب البيوع، باب خيار الغيب، ج:3، ص:42)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں