بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
حضرت سلیمان علیہ السلام کی ضیافت کے حوالے سے مشہور واقعہ کی تحقیق
سوال
حضرت سلیمان علیہ السلام کے بارے میں یہ واقعہ مشہور ہے کہ آپ نے ایک دفعہ تمام مخلوقات کے لئے دعوت کا اہتمام کیا، کئی دنوں تک دعوت کی تیاری کی، جب سب کچھ تیار ہوا، تو ایک مچھلی نے آکر سارا کھانا کھا لیا، اب امر مطلوب یہ ہے کہ یہ واقعہ کس حد تک درست ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ اہل کتاب کی کتابوں سے نقل کی گئی واقعات و روایات کو اسرائیلیات کہا جاتا ہے، چونکہ یہود و نصاری اپنی کتابوں میں تحریف کر چکے ہیں ، اس لئے ان روایات پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتاہے، چنانچہ محدثین نے اسرائیلیات کی تین قسمیں بیان کی ہیں، پہلی قسم یہ ہے کہ اگر ان میں کوئی ایسی بات ہو، جو قرآن و حدیث کے مخالف ہو ، تو اس کو بیان کرنا جائز نہیں، اور دوسری قسم یہ ہے کہ کہ اس کوئی میں ایسی بات ہو، جس کی تصدیق ہمیں قرآن و حدیث سے ملتی ہو، ایسی روایات کا بیان کرنا اور تصدیق کرنا جائزہے ، جبکہ تیسری قسم یہ ہے کہ ان میں ایسی کوئی بات ہو، جس کی تصدیق ہمیں قرآن و حدیث سے نہ ملتی ہو، لیکن قرآن و حدیث سے متصادم بھی نہ ہو، اس جیسی روایات کی نہ تو ہم تصدیق کریں گے، اور نہ تکذیب، البتہ ان کے بیان کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اسے حدیث کے عنوان سے بیان نہ کیا جائے۔
صورت مسئولہ میں بیان کردہ واقعہ ہمیں تلاش کے باوجود معتمد کتب حدیث میں نہ مل سکا، البتہ عبدالرحمٰن الصفوری الشافعیؒ ( المتوفی: ۸۹۴ھ) جو کہ ایک مورخ اور ادیب گزرے ہیں، انہوں نے اپنی کتاب "نزہۃ المجالس " ( ج:1 ، ص:439 )میں بغیر کسی سند و حوالے کے یہ واقعہ نقل کیا ہے، بظاہر یہ واقعہ اسرائیلیات کی تیسری قسم میں سے ہے، کیونکہ اس کی تصدیق ہمیں قرآن و حدیث سے نہیں ملتی ہے، البتہ اس میں کوئی ایسی بات ذکر نہیں ، جو قرآن و حدیث سے متصادم ہو، لہذا اس جیسے واقعہ کو حدیث کا عنوان دیئے بغیر بیان کرنے کی گنجائش ہے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: كان أهل الكتاب يقرءون التوراة بالعبرانية، ويفسرونها [ص:21] بالعربية لأهل الإسلام، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تصدقوا أهل الكتاب ولا تكذبوهم، وقولوا: {آمنا بالله وما أنزل إلينا} (صحیح البخاری ، کتاب التفسیر ، باب قولوا( امنا باللہ وما انزل الینا)، ج: 2 ص: (644
قوله كان أهل الكتاب أي اليهود قوله لا تصدقوا أهل الكتاب ولا تكذبوهم أي إذا كان ما يخبرونكم به محتملا لئلا يكون في نفس الأمر صدقا فتكذبوه أو كذبا فتصدقوه فتقعوا في الحرج ولم يرد النهي عن تكذيبهم فيما ورد شرعنا بخلافه ولا عن تصديقهم فيما ورد شرعنا بوفافه ( فتح الباری لابن حجر ، کتاب التفسیر ، سورۃ البقرہ، باب قولوا ( امنا باللہ وما انزل الینا)، ج: 9 ، ص:22)
ولكن هذه الأحاديث الإسرائيلية تذكر للاستشهاد، لا للاعتضاد، فإنها على ثلاثة أقسام:أحدها: ما علمنا صحته مما بأيدينا مما يشهد له بالصدق، فذاك صحيح .والثاني: ما علمنا كذبه بما عندنا مما يخالفه.والثالث: ما هو مسكوت عنه لا من هذا القبيل ولا من هذا القبيل، فلا نؤمن به ولا نكذبه، وتجوز حكايته لما تقدم۔( تفسیر ابن کثیر، مقدمہ ، ج: 1، ص:9 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں