بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

جوتوں کے لیے مختص جگہ کے ساتھ مسجد کاکچھ حصہ ملا کر کشادہ کرنا


سوال

مسجد کی چاردیواری کے اندر، آخری صفوں کے بعد، جوتے اتارنے کےلیے جو جگہ مخصوص کردی گئی ہو ،اگر وہ جوتے اتارنے ، پہننے اور نمازیوں کےلیے بطور راستہ تنگ پڑ جائے۔ تو کیا آخری صف کا کچھ  حصہ کاٹ کر، اس جگہ کو چوڑا کیا جاسکتا ہے؟

جواب

               واضح رہے کہ جو جگہ مسجد کے لیے متعین ہو جائے اور اس پر باقاعدہ نماز باجماعت شروع ہو جائے تو یہ جگہ تا قیامت مسجد شرعی بن جاتی ہے۔اس جگہ کودوسری ضروریات مثلا راستے، وضوخانہ وغیرہ میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

            صورت مسئولہ میں اگر مسجد کی چاردیواری کے اندر نمازیوں کے لیے بطور راستہ،جوتے اتارنے اور پہننے کے لیے  مختص جگہ کم  پڑجائے تو اس کو کشادہ کرنے کے لیے مسجد کے آخری صف کےکچھ حصہ کو شامل کرنا جائز نہیں ۔

 

إن أرادوا أن يجعلوا شيئا من المسجد طريقا للمسلمين فقد قيل:ليس لهم ذلك وأنه صحيح،كذا في المحيط.(الفتاوی الھندیة، کتاب الوقف، الباب الحادي عشر في المسجد، ج:2، ص:409، دارالفکر)


فتویٰ نمبر : 4750/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں