بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

خلافِ واقع گمان پر طلاق کو معلق کرنا


سوال

ایک آدمی کا دوسرے شخص پر قرض تھا قرض خواہ نےمقروض سے قرض کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا میرے پاس نہیں ، اس پر قرض خواہ نے کہا کہ آپ کی جیب میں پیسے ہیں لیکن آپ مجھے دیتے نہیں ، تو مقروض نے جواب میں کہا کہ اگر میری جیب میں چار سو سے زائد روپے ہوں تو مجھ پر میری بیوی تین مرتبہ طلاق ہو۔ مقروض کا خیال تھا کہ اس کی جیب میں چار سو سے کم روپے ہیں زائد نہیں، بعد میں جب اس نے دیکھا تو اسے پتہ چلا کہ اس کی جیب میں چار سو اسی روپے تھے ۔ کیا اس صورت میں مقروض پر اس کی بیوی طلاق ہوچکی ہے؟

جواب

              واضح رہے کہ جب طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو جب وہ شرط پائی جائے تو طلاق واقع ہو جائے گی۔

              صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیان کے مطابق جب مذکورہ شخص  نےیہ کہا ہے کہ "اگر میری جیب میں چارسو سے زائد روپے ہوں تومجھ پر میری بیوی   تین مرتبہ طلاق ہو"  جب کہ اس کی جیب میں اس وقت چارسو اسی روپے موجود تھے ، تو اگر چہ اس کا گمان یہ تھا کہ اس کی جیب میں چارسو سے کم روپے ہیں لیکن جس شرط (چارسو سے زائد روپے کی موجودگی) پرا س نے طلاق کو معلق کیا تھا ، چونکہ وہ شرط پائی گئی اس لیے اس کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوکرمطلقہ مغلظہ ہوچکی ہے۔

 

وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق. (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب الرابع....، الفصل الثالث، ج:1/ص:420)

رجل حلفه اللصوص بثلاث تطليقات أنه ليس معه دراهم غير الذي أخذوا منه فحلف فإن كان معه الأقل من ثلاثة دراهم لا يحنث وإن كان معه ثلاثة أو أكثر فإن كانت اليمين بالطلاق وقع الطلاق وإن لم يعلم. (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب الرابع... الفصل الثالث، ج:1/ص:505)

وفي المصباح الكذب بفتح الكاف وكسر الذال وبكسر الكاف وسكون الذال هو الإخبار عن الشيء بخلاف ما هو سواء فيه العمد والخطأ ولا واسطة بين الصدق والكذب على مذهب أهل السنة. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق،   باب الإيلاء، ج:4/ص:115)


فتویٰ نمبر : 6288/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں